لال قلعہ دھماکہ ۔ ملزم کو 10 دن کی این آئی اے تحویل میں بھیجا گیا

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 17-11-2025
 لال قلعہ دھماکہ ۔ ملزم کو 10 دن کی این آئی اے تحویل میں بھیجا گیا
لال قلعہ دھماکہ ۔ ملزم کو 10 دن کی این آئی اے تحویل میں بھیجا گیا

 



 نئی دہلی ۔ نئی دہلی کی ایک عدالت نے لال قلعہ دھماکے کے ملزم امیر راشد علی کو 10 دن کی این آئی اے تحویل میں بھیج دیا ہے۔ملزم کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ کمپلیکس میں سخت سکیورٹی کے درمیان پیش کیا گیا۔ میڈیا کو عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

پولیس کے مطابق عدالت کے اندر اور باہر دہلی پولیس اور ریپڈ ایکشن فورس کے اہلکار تعینات تھے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اینٹی رائٹ ٹیمیں بھی تیار رہیں۔

10 نومبر کو قومی دارالحکومت میں لال قلعہ کے قریب بارود سے بھری کار کے دھماکے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ جموں و کشمیر کے پلوامہ کے ڈاکٹر عمر نبی اس کار کو چلا رہے تھے اور ان کا تعلق ایک ایسے دہشت گرد نیٹ ورک سے تھا جس کا سراغ فرید آباد سے بڑی مقدار میں بارودی مواد کی برآمدگی کے بعد ملا۔

حکام کے مطابق علی کو این آئی اے نے اتوار کو گرفتار کیا اور دھماکے میں استعمال ہونے والی ہنڈائی آئی 20 کار ان کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔