ششی تھرور: سنندا پشکر قتل معاملے سےبری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
 ششی تھروراپنی اہلیہ سنندا پشکر ساتھ
ششی تھروراپنی اہلیہ سنندا پشکر ساتھ

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

نئی دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے سنندا پشکر موت معاملے میں کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما ششی تھرور کو بری کردیا ہے۔

دہلی کی راؤز ایونیو عدالت نے سنندا ​​پشکر موت کیس میں ششی تھرور کو تمام الزامات سے بری کر دیا ہے۔

خصوصی جج گیتانجلی گوئل نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔

گذشتہ 12 اپریل کو عدالت نے دونوں فریقین کے حتمی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

گذشتہ 26 مارچ کو اس معاملے کے ملزم اور کانگریسی رہنما ششتی تھرور نے کہا تھا کہ جب خودکشی کا الزام ثابت ہی نہیں ہورہا ہے تو اکسانے کا الزام عائد کرنے کا کوئی مطلب نہیں بنتا ہے۔

ششی تھرور کے وکیل وکاس پاہوا نے نے اس معاملے میں ششی تھرور کو بری کرنے کی مانگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ششی تھرور نے سنندا پشکر کو ذہنی یا جسمانی طور پر ہراساں نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ سنند پشکر کے رشتہ داروں کے بیان سے یہ واضح ہے کہ وہ خودکشی نہیں کرسکتی ہیں۔ رشتہ داروں نے ششی تھرور پر کوئی الزام عائد نہیں کیا تھا۔

استغاثہ صرف یہ کہہ رہا ہے کہ ششی تھرور کے غیرازدواجی تعلقات تھے۔

دہلی ہائیکورٹ میں آج طاہرحسین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت دہلی پولیس نے اس معاملے میں 14 مئی 2018 کو چارج شیٹ داخل کی تھی۔چارج شیٹ میں ششی تھرور کو ملزم بنایا گیا ہے۔

ششی تھرور کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 498 اے اور 306 کے تحت ملزم بنایا گیا ہے۔

چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ سنندا پشکر کی موت ششی تھرور سے شادی کے تین سال، تین ماہ اور 15 دن کے بعد ہوگئی تھی۔

دونوں کی شادی 22 اگست 2010 کو ہوئی تھی۔1 جنوری 2015 کو دہلی پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعتہ 302 کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔