دہلی: ایئرپورٹ پر 21 کروڑ روپے مالیت کی کوکین برآمد،دو گرفتار

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 02-01-2026
دہلی: ایئرپورٹ پر 21 کروڑ روپے مالیت کی کوکین برآمد،دو گرفتار
دہلی: ایئرپورٹ پر 21 کروڑ روپے مالیت کی کوکین برآمد،دو گرفتار

 



نئی دہلی: کسٹمز محکمہ نے دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل (آئی جی آئی) ایئرپورٹ پر دو مسافروں کے پاس سے تقریباً 21 کروڑ روپے مالیت کی کوکین برآمد کی ہے، جس کے بعد دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔

حکام کے مطابق، ملزمان کو 31 دسمبر کو بنکاک (تھائی لینڈ) سے آنے کے بعد روکا گیا۔ بتایا گیا کہ دونوں ملزمان، جو گجرات کے رہائشی ہیں، مختلف پروازوں کے ذریعے دہلی پہنچے تھے۔ کسٹمز محکمہ نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں بتایا، کالے رنگ کی دو ٹرالی بیگز کی جانچ کے دوران حکام کو ان کے اندر چھپائے گئے پولی تھین بیگز ملے، جن میں سفید رنگ کا مادہ موجود تھا، جس کے نشہ آور ہونے کا شبہ تھا۔

محکمہ کے مطابق، برآمد شدہ مادے کا کل وزن 2,095.5 گرام ہے اور ابتدائی جانچ میں اس کے کوکین ہونے کے آثار ملے ہیں۔ محکمہ نے بتایا کہ برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں تخمینہ شدہ قیمت تقریباً 20.95 کروڑ روپے ہے۔ دونوں مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔