دہلی: سی ایم ریکھا گپتا نے میٹرو میں سفر کیا

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 18-05-2026
دہلی: سی ایم ریکھا گپتا نے میٹرو میں سفر کیا
دہلی: سی ایم ریکھا گپتا نے میٹرو میں سفر کیا

 



نئی دہلی: دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیر کے روز حکومت کے ’میٹرو منڈے‘ مہم کے تحت دفتر جانے کے لیے میٹرو اور ڈی ٹی سی بس میں سفر کیا۔ ان کے ساتھ کابینہ کے دیگر وزراء اور افسران نے بھی عوامی ٹرانسپورٹ کا استعمال کیا۔

دہلی حکومت نے گزشتہ ہفتے پٹرول اور ڈیزل کی بچت کے لیے 90 روزہ ’میرا بھارت میرا یوگدان‘ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت ہر پیر کو وزراء اور افسران ’میٹرو منڈے‘ منائیں گے اور دفتر آنے جانے کے لیے میٹرو کا استعمال کریں گے۔ اسی مہم کے تحت پیر کو کئی وزراء اور افسران نے میٹرو کے ذریعے اپنے دفاتر کا رخ کیا۔

سرکاری بیان کے مطابق، ریکھا گپتا راج نواس مارگ پر واقع اپنی سرکاری رہائش ’جن سیوا سدن‘ سے پیدل ’لوک نواس‘ پہنچیں، جہاں لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ الیکٹرک کار کے ذریعے کشمیری گیٹ میٹرو اسٹیشن پہنچیں اور وہاں سے آئی ٹی او میٹرو اسٹیشن تک دہلی میٹرو میں سفر کیا۔

آئی ٹی او میٹرو اسٹیشن پہنچنے کے بعد انہوں نے دہلی سیکریٹریٹ میں اپنے دفتر جانے کے لیے ڈی ٹی سی فیڈر بس سروس استعمال کی۔ اس دوران کابینہ کے وزراء پرویش سنگھ اور رویندر اندراج بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ آئی ٹی او میٹرو اسٹیشن پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریکھا گپتا نے کہا: “میں دہلی کے تمام باشندوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ عوامی ٹرانسپورٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، اس سے نہ صرف ایندھن کی بچت ہوگی بلکہ آلودگی اور ٹریفک جام پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہامیٹرو منڈے‘ مہم کے تحت میں، میرے ساتھی وزراء، اراکین اسمبلی اور افسران نے آج میٹرو یا عوامی ٹرانسپورٹ کے استعمال کی کوشش کی ہے۔ یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ دہلی کے بہت سے لوگوں نے بھی آج میٹرو سے سفر کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کے علاوہ وزراء آشیش سود، منجندر سنگھ سرسا، کپل مشرا اور پنکج سنگھ نے بھی اپنے مقامات تک پہنچنے کے لیے میٹرو کا استعمال کیا۔