دہلی :دیوالی سے قبل فضائی کثافت میں زبردست اضافہ ،درجہ حرارت میں کمی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 18-10-2025
دہلی :دیوالی سے قبل فضائی کثافت میں زبردست اضافہ درجہ حرارت میں کمی
دہلی :دیوالی سے قبل فضائی کثافت میں زبردست اضافہ درجہ حرارت میں کمی

 



نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت 19.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو کہ موسم کے اوسط درجہ حرارت سے 1.2 ڈگری زیادہ ہے۔ یہ معلومات موسمیات محکمہ (IMD) نے دی ہے۔ صبح 8:30 بجے نسبتی نمی 87 فیصد رہی۔

آئی ایم ڈی کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 32 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ موسمیات محکمہ نے ہفتہ اور اتوار کو کہر (دھند) چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) صبح 9 بجے 252 ریکارڈ کیا گیا، جو کہ 'خراب' زمرے میں آتا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس اگر 0 سے 50 کے درمیان ہو تو 'اچھا'، 51 سے 100 تک 'اطمینان بخش'، 101 سے 200 تک 'درمیانہ'، 201 سے 300 تک 'خراب'، 301 سے 400 تک 'انتہائی خراب' اور 401 سے 500 تک 'سنگین' سمجھا جاتا ہے۔