حیدرآباد:مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبۂ اسلامیات میں آج ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ (HMI)، شیو رام پلی، حیدرآباد کے ایک معزز وفد نے دورہ کیا اور اساتذہ، ریسرچ اسکالرز اور طلبہ کے ساتھ ایک تبادلہ خیال نشست کا انعقاد عمل میں آیا۔
پروگرام کا آغاز شعبۂ اسلامک اسٹڈیز کے صدر پروفیسر محمد حبیب کے افتتاحیہ کلمات سے ہوا، جنہوں نے اپنے بصیرت افروز خیالات کے ذریعے نشست کی معنویت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر شعبۂ اسلامک اسٹڈیز کی اسسٹنٹ پروفیسر محترمہ ذیشان سارہ نے “اسلام اور جنس” (Islam and Gender) کے موضوع پر ایک جامع اور فکر انگیز لیکچر دیا۔
ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ کا تعارف وفد کے رکن ڈاکٹر پوسونگ نے پیش کیا، جس میں ادارے کی علمی و تحقیقی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے پروفیسر وکٹر ایڈون نے پر مغظ خطاب دیا۔
اس موقع پر مانو کے شعبۂ تاریخ کے صدر پروفیسر رفیع اللہ اعظمی نے بھی اظہار خیال کیااور پروگرام کی افادیت و اہمیت پر روشنی ڈالی ۔
پروگرام کی نظامت شعبۂ اسلامک اسٹڈیز کے ریسرچ اسکالر محمد مدثر نے خوش اسلوبی سے انجام دی، جب کہ کلماتِ تشکر شعبۂ کے کے ریسرچ اسکالر محمد سلمان دانش نے پیش کیا۔
دوران پروگرام وفد کے اراکین نے مختلف سوالات بھی پیش کیے، جن کے تسلی بخش اور مدلل جوابات دیے گئے، جس سے نشست مزید بامعنی اور مفید ثابت ہوئی۔ اس موقع پر شعبۂ اسلامیات کے دیگر اساتذہ کرام اور طلبہ نے بھی اپنی شرکت اور آراء کے ذریعے پروگرام کو مزید مؤثر اور کامیاب بنایا۔