نئی دہلی :فلپائن کے شعبہ تعلیم (ڈیپ ایڈ)،بنگویٹ کے وفد نے ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام سرگرم عمل چائلڈ گائیڈینس سینٹر (سی جی سی)کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد پیشہ ورانہ لین دین، فروغ اطفال کی خدمات کے متعلق معلومات حاصل کرنا اور خصوصی تعلیم اور شمولیتی طرز عمل کے میدان میں اشتراکی مواقع تلاش کرنا تھا۔
یہ وفد درج ذیل شخصیات پر مشتمل تھا:
محترمہ لورنا ایم یاگو، پی ایچ ڈی
ایجوکیشن پروگرام ماہر دوم، شعبہ تعلیم بنگویٹ
محترم علادین ایم ڈبنٹو،پی ایچ ڈی
صدر،نصاب کے نفاذ سے متعلق ڈویژن، شعبہ تعلیم،بنگویٹ
جناب میل چور سی ٹائیکن،ای ڈی ڈی
پبلک اسکول ڈسٹرکٹ سپروائزر،ٹوبا ڈسٹرکٹ،شعبہ تعلیم،بنگویٹ
محترم ڈیلاروسا وی ڈیلماس،ای ڈی ڈی
پبلک اسکول ڈسٹرکٹ سپروائزر،لا ترینیداد ڈسٹرکٹ، شعبہ تعلیم،بنگویٹ
سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری پروفیسر محمد غازی شہنواز اور پروجیکٹ ڈائریکٹر جناب نسیم احمد نے تمام مہمانان کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور ان کی تشریف آوری کی خلوص دل سے تعریف کی۔
اس موقع پر شعبہ تربیت اساتذہ و نیم رسمی تعلیم،جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایسو سی ایٹ پروفیسر اور ماہر آموزشی نقائص (خصوصی تعلیم) ڈاکٹر محمد فیض اللہ اور جناب شتاب الٰہی،ڈائریکٹر پروایکٹیو فاؤنڈیشن بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران وفد نے سی جی سی کی ٹیم سے بات چیت کی اور مختلف پروگرام بھی دیکھے جن میں نفسیاتی تشخیصات،تھیراپی سیشن، ریمیڈیل ایجوکیشن اور کمیو نی ٹی آؤٹ ریچ اقدامات شامل تھے۔سینٹر کے کام کاج کے طریقہ کار، بچوں کی رہنمائی کے طریقوں کے ساتھ ساتھ مختلف نشو ونمائی ضرورتوں والے بچوں کی مدد کے لیے بین علومی اپروچ کا مشاہدہ کیا اور بصیرت بھی حاصل کی۔
ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل ویلفیئر سوسائٹی نے وفد کے دورے کا شکریہ ادا کیا اور بچوں کے بہبود نظام کو مضبوط کرنے اور شمولیتی تعلیم کے فروغ کے لیے لگاتار بین الاقوامی اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔
پروفیسر مظہر آصف،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سرپرستی و قیادت میں چائلڈ گائڈینس سینٹرکام کررہاہے۔اس مشن کا آگے لے جانے میں ان کی بصیرت اور تعاون کا اہم رہاہے۔
بین تہذیبی آموزش کے فروغ اور فلاح وبہبود اور بچوں کی نشوونمائی کے نتائج کو بہتر کرنے کے ضمن میں مشترکہ علم کوبہتر کرنے کے لیے یہ دورہ ایک بامعنی قدم ہے۔