دیپ سدھوپولس گرفت میں،لال قلعہ تشدد میں پولس تحقیقات جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-02-2021
دیپ سدھو
دیپ سدھو

 

نئی دہلی. یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی کے لال قلعہ پر ہونے والے تشدد اور مبینہ طور پر مذہبی پرچم لہرانے کے الزام میں دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے پنجابی اداکار دیپ سدھو کو گرفتار کرلیاہے۔ اس کی گرفتاری کب اور کہاں ہوئی اس کا انکشاف نہیں کیا گیا ہےلیکن بتایا گیاہے کہ 26 جنوری سے پنجاب ، ہریانہ میں اس کی گرفتاری کے لئے مسلسل چھاپہ ماری ہورہی تھی۔

سدھوکی خبردینے والے کوایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ دیپ سدھو گذشتہ ڈھائی مہینوں سے نظر ثانی شدہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج پر بہت سرگرم تھے لیکن یوم جمہوریہ تشدد کیس کے بعد ، کسانوں کے متحدہ محاذ نے یہ کہتے ہوئے ان سے پلہ جھاڑلیاتھا۔ تاہم ،پولس، گرفتاری کے بعد ، اب وہ دیپ سدھو کو عدالت میں پیش کرنے کے لئے تیار ہے ، تاکہ لال قلعے میں ہونے والے تشدد معاملے میں ریمانڈ پرلے کر گہرائی سے تحقیقات کریگی۔

کہا جاتا ہے کہ تفتیش کے دوران ، دیپ سدھو لال قلعہ پر تشدد کیس میں بہت سے اہم انکشافات کرسکتے ہیں۔انہوں نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ اگر اس نے منہ کھولا تو بہت سے چہرے بے نقاب ہوجائیں گے۔