دارالعلوم: دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے لی کورونا ویکسین

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
ویکسین لیتے ہوئے مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی
ویکسین لیتے ہوئے مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی

 

 

  دیوبند۔ فروز خان

وبائی مرض کورونا سے جنگ کے لئے ملک میں جاری کووڈ19ویکسین مہم کا حصہ بن گئے۔ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی نے ویکسین کی پہلی ڈوز لی ،اس دوران انہوں نے سبھی سے کورونا سے تحفظ کے اقدامات اپنانے کی اپیل کی ۔ایشیا کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم دےوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی اور نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی نے کورونا سے حفاظت کے لئے ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگوایا ۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ مہلک مرض کورونا سے ملک کی عوام کو متحد ہوکر لڑنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ ہم کو کورونا سے حفاطت کے لئےٹیکہ لگوانے کے لئے کہا گیا تھا ،اس لئے ہم نے خود آکر ٹیکہ لگوا لیا ہے ۔مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی نے کہاکہ وےکسین کے متعلق جو خبریں سامنے آ رہی ہیں وہ صحیح نہیں ہیں۔ کچھ لوگ ناقص معلومات کی بنیاد پر اس بحث مباحثہ کا حصہ بنے ہوئےہیں۔

انہوں نے کہا ٹیکہ لگوانا یا نہیں لگوانا ہرایک کی اپنی سوچ ہے ،انہوں نے کہا کہ افواہوں پر توجہ نہ دےکر اس سنگین بیماری کے خاتمہ کے لئے سبھی کو کووڈ 19کا ٹیکہ لگوانا چاہئے اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے ماسک بھی لگانا چاہئے ،تاکہ کورونا کو شکست دی جا سکے ۔ وہیں سی اےچ سی پہنچ کر ایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمار اور بی جے پی کے مڈیکل سیل کے ضلع کنونر ڈاکٹر سکھپال سنگھ نے بھی ٹیکہ لگوایا اورعلاقہ کے بزرگوں سے ٹیکہ لگوانے کی اپیل کی ۔