دارالعلوم دیوبند کا سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم، فیصلے کو ملک اور معاشرے کے لئے ایک اچھا پیغام قرار دیا

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-04-2021
دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی
دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی

 

 

 فیروز خان /دیوبند

شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کی طرف سے سپریم کورٹ میں قرآن پاک کی 26 آیات کو منسوخ کرنے سے متعلق دائر درخواست کو آج مسترد کردیا گیا ہے اور رضوی کی سرزنش کی گئی ہے۔ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

دارالعلوم دیوبند نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ امید افزاء ہے۔ عالمی شہرت یافتہ اسلامی تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے عدالت کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے امید پیدا ہو گی۔

مفتی ابوالقاسم نعمانی نے ایک رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سپریم کورٹ کا ایک بہتر اور اچھا فیصلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے سے اپنے مقام اور حیثیت کا اظہار کیا ہے۔