دانش صدیقی قتل کیس:والدین نے بین الاقوامی کورٹ سے انصاف مانگا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 25-10-2022
دانش صدیقی قتل کیس:والدین نے بین الاقوامی کورٹ سے انصاف مانگا
دانش صدیقی قتل کیس:والدین نے بین الاقوامی کورٹ سے انصاف مانگا

 

 

نئی دہلی: مرحوم فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کے والدین پروفیسر اختر صدیقی اور شاہدہ اختر نے بین الاقوامی عدالت سے بیٹے کے معاملے کو دیکھنے کی درخواست کی ہے۔ اس سے پہلے 22 مارچ 2022 کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کے پاس انہوں نے اپنی شکایت سے متعلق اضافی ثبوت جمع کرائے تھے۔

اب انہوں نے اپنے بیٹے کے قتل کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ شواہد میں ایک حلف نامہ، پوسٹ مارٹم پر ڈاکٹر کی رائے اور طالبان کے ارکان کے درمیان مبینہ طور پر واٹس ایپ چیٹ کی کاپی شامل ہے۔

۔ 16 جولائی 2021 کو، صدیقی، جو کہ رائٹرز کے ذریعے اسپن بولدک میں افغان اسپیشل فورسز کے ساتھ شامل تھے، طالبان کے حملے میں زخمی ہوئے۔ انہیں طبی مدد کے لیے ایک مسجد لے جایا گیا، جو تاریخی طور پر ایک پناہ گاہ ہے۔ مسجد پر طالبان نے حملہ کیا، اور دانش کو حراست میں لے لیا، تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق ان پر طالبان کے ریڈ یونٹ نے حملہ کیا۔ قتل کے بعد، ان کی لاش کو مسخ کر دیا گیا تھا، سرعام ایک بھاری گاڑی سے کچلا گیا۔ ان کے جسم پر تشدد کے نشانات اور داخلی اور خارجی سطح پر 12 گولیوں کے نشانات تھے۔ یہ ان کے پکڑے جانے کے بعد ہوئے، کیونکہ ان کی بلٹ پروف جیکٹ پر گولی کے نشانات نہیں تھے۔