تہوارکے ماحول میں دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ،خفیہ ایجنسیوں کا الرٹ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
تہوارکے ماحول میں دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ،خفیہ ایجنسیوں کا الرٹ
تہوارکے ماحول میں دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ،خفیہ ایجنسیوں کا الرٹ

 

 

نئی دہلی:ہندوستان کا پرامن ماحول اور جموں و کشمیر کا سکون پاکستان کی آنکھوں میں چبھ رہا ہے۔ وہ مسلسل دہشت گرد تنظیموں اور خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ذریعے ہندوستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایک بار پھر ، انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پاکستانی دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے علاقے میں افغان نژاد دہشت گردوں کی سرحد پار نقل و حرکت کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے تاکہ آئندہ تہواروں کے موسم میں ملک میں دہشت گردانہ کارروائیاں کی جا سکیں۔

خفیہ ایجنسیوں کے مطابق ، انہیں لشکر طیبہ ، حرکت الانصار اور حزب المجاہدین کے دہشت گردوں کی سرحد پار نقل و حرکت سے متعلق معلومات ملی ہیں۔ خفیہ اداروں نے جاری کردہ الرٹ میں واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان میں قائم دہشت گرد تنظیمیں افغان نژاد دہشت گردوں کو بھارت میں داخل ہونے میں مدد دے رہی ہیں۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں واپسی کے بعد ، ہمیں پاکستان میں قائم دہشت گرد تنظیموں کی مدد سے افغان دہشت گردوں کی بھارت میں دراندازی کے بارے میں معلومات ملی ہیں۔ خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کھلے عام دہشت گردوں کی دراندازی میں مدد کر رہی ہے۔

خفیہ ایجنسیوں کو یہ اطلاعات ملی ہیں کہ تقریبا40 دہشت گرد دراندازی کے لیے تیار ہیں جو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب پاکستان کے نکیال سیکٹر میں ایک دہشت گرد کیمپ میں موجود ہیں۔

ان دہشت گردوں کو پونچھ دریا عبور کرکے بھارت میں داخل ہونے کی تربیت دی گئی ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ ان دہشت گردوں کو ٹیوب اورا سنارکلنگ کے ذریعے دریا عبور کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔