کورونا : ہندوستان میں 24 گھنٹوں کے دوران 35871 نئے مریض

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
احتیاط لازمی ہے
احتیاط لازمی ہے

 

 

 ہندوستان میں کورونا کی صورت حال ایک مرتبہ پھر دھماکہ خیز ہو چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35871 نئے مریض رپورٹ ہوئے، جبکہ 172 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

تاہم، اس اثنا میں 17741 مریض شفایاب بھی ہو گئے۔ مہاراشٹر، گجرات، کیرلہ، پنجاب کرناٹک اور تمل ناڈو ملک کی وہ چھہ ریاستیں ہیں جہاں کورونا کے معاملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔

پورے ملک میں کورونا کا قہر جاری ہے اور کہا یہ جا رہا ہے کہ ملک میں وبا کی دوسری لہر شروع ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر، گجرات، کیرلہ، پنجاب کرناٹک اور تمل ناڈو ملک کی وہ چھہ ریاستیں ہیں جہاں کورونا کے معاملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کل اس سال کے ایک دن میں سب سے زیادہ نئے معاملے رپورٹ ہوئے اور ان کی تعداد ۲۸ ہزار سے زیادہ تھی۔

معاملوں کو بڑھتا دیکھ کئی ریاستی حکومتوں نے اپنے یہاں وبا کی چین کو توڑنے کے لئے پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ نوئیڈا میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ادھر گجرات کے احمدآباد شہر میں سٹی بس سروس کی خدمات بند کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے مہاراشٹر، گجرات، کیرلہ، پنجاب کرناٹک اور تمل ناڈو ملک کی وہ چھہ ریاستیں ہیں جہاں کورونا کے معاملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ان چھہ ریاستو ں سے اکیلے 84 فیصد معاملے رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ اکیلے مہاراشٹر سے 61.8 فیصد معاملے رپورٹ ہوئے ہیں ۔

کل کیرلہ میں 1,970، پنجاب میں 1,463، کرناٹک میں 1,135، گجرات میں 954اور تمل ناڈو میں 867 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ واضح رہے کورونا کے تازہ معاملوں میں 21 فروری کے بعد اضافہ ہو ا ہے۔ وزیر اعظم نے ملک کی تمام ریاستوں کے وزراء اعلی سے ڈجیٹل میٹنگ کی اور سبھی سے کہا کہ وبا کے خلاف لڑائی میں جو اعتماد پیدا ہوا ہے اسے لاپروائی میں نہیں بدلنا چاہئے ۔