ہندوستان کے سب سے بڑے دفاعی معاہدے کو ڈی اے سی كی منظوری

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 12-02-2026
ہندوستان کے سب سے بڑے دفاعی معاہدے کو ڈی اے سی كی  منظوری
ہندوستان کے سب سے بڑے دفاعی معاہدے کو ڈی اے سی كی منظوری

 



نئی دہلی
ہندوستان کی دفاعی حصول کونسل نے اپنی ایک اہم میٹنگ میں 114 رافیل لڑاکا طیاروں اور 6 پی-8 آئی پوسیڈن سمندری نگرانی طیاروں کی خریداری کو منظوری دے دی ہے۔ اسے اب تک کے سب سے بڑے دفاعی خریداری منصوبوں میں سے ایک مانا جا رہا ہے۔
.114 رافیل کیوں ضروری ہیں؟
چین اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی فوجی چیلنجز کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی فضائیہ کو جدید، قابلِ اعتماد اور تیز ردِعمل دینے والے لڑاکا طیاروں کی سخت ضرورت ہے۔ رافیل کو 4.5 جنریشن کا جدید ترین فائٹر جیٹ مانا جاتا ہے۔
رافیل کی نمایاں خصوصیات
جدید  اے ای ایس اے ریڈار سسٹم
طویل فاصلے تک مار کرنے والی  میٹیمیزائل
اسكالپ اسٹیلتھ کروز میزائل
جدید الیکٹرانک وارفیئر سوٹ
ان جدید ٹیکنالوجیز کی بدولت رافیل ہوا سے ہوا اور ہوا سے زمین — دونوں قسم کے مشنز کو انتہائی مؤثر طریقے سے انجام دے سکتا ہے۔ آپریشن سندور میں بھی رافیل کے ذریعے ہی ہندوستان نے پاکستان پر فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی، جس سے یہ طیارہ فضائیہ کے لیے پہلے ہی آزمودہ اور قابلِ اعتماد ثابت ہو چکا ہے۔ اسی وجہ سے فضائیہ رافیل کو ترجیحی بنیاد پر خریدنا چاہتی ہے۔
ہندوستانی فضائیہ کو 42 اسکواڈرن کی ضرورت
ڈی اے سی کی منظوری کے بعد یہ تجویز حتمی منظوری کے لیے کابینہ کمیٹی برائے سلامتی (سی سی ایس ) کے پاس جائے گی۔ 114 رافیل طیاروں کی شمولیت سے ہندوستانی فضائیہ کو 6 سے 7 نئے اسکواڈرن ملیں گے۔ اس وقت فضائیہ کے پاس تقریباً 30 اسکواڈرن ہیں، جبکہ ضرورت 42 اسکواڈرن کی ہے۔