ممبئی: سائرس مستری کی آخری رسومات ادا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 06-09-2022
ممبئی: سائرس مستری کی آخری رسومات ادا
ممبئی: سائرس مستری کی آخری رسومات ادا

 

 

ممبئی:ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین سائرس مستری (54) کا آج ممبئی کے ورلی قبرستان میں پارسی رسم و رواج کے مطابق آخری رسومات ادا کردی گئی۔ ابتداً ان کی جسد خاکی کو ان کی قیام گاہ فیسنگ مینشن سے ورلی شمشان تک لے جایا گیا۔ قبل ازیں سائرس مستری کے لیے منعقدہ دعائیہ اجتماع میں گایتری منتر اور گووند گوپال کے بھجن بھی گائے گئے۔

آکاش امبانی، ایچ ڈی ایف سی کے چیئرمین دیپک پاریکھ، این سی پی لیڈر سپریا سولے اور بہت سے خاندانی دوست سائرس کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے پہنچے۔ تاہم ان کے اہل خانہ نے لوگوں سےآخری رسومات کی اطلاع کے ساتھ تعزیتی اجلاس میں نہ آنے کی اپیل کی تھی۔

ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین سائرس مستری کی اتوار کی دوپہر ممبئی-احمد آباد ہائی وے پر سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ وہ گجرات کے ادواڈا میں بنے پارسی مندر سے واپس آ رہے تھے۔ 54 سالہ مستری کی مرسڈیزGLC 220 کار مہاراشٹر کے پال گھر کے قریب سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں مستری اور اس کے دوست جہانگیر پنڈول (49) کی موت ہو گئی، جب کہ خاتون ڈاکٹرانایتہ پنڈول اوراس کے شہورڈیرس پنڈول زخمی ہیں۔ 

awazthevoice

اہل خانہ میں چھایا ہے غم

لگژری مرسڈیز کار جس میں سائرس مستری  سفر کر رہے تھے۔ وہ 134 کلو میٹر کی رفتار کے ساتھ سڑک پر دوڑ رہی تھی۔اس بات کا انکشاف کار کی آخری سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہوا ہے۔ کار اتوار کی دوپہر 2.21 بجے چراؤتی کی چیک پوسٹ کو پار کر چکی تھی۔ 

پولیس نے بتایا کہ اوور ٹیکنگ کے وقت تیز رفتاری اورفیصلے کی غلطی کی وجہ سے کار سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے مستری اور جہانگیر دونوں نے سیٹ بیلٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔ ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد گاڑی کے اگلے ایئربیگز کھل گئے لیکن پیچھے والے ایئربیگز صحیح وقت پر نہیں کھلے۔ سائرس اور جہانگیر پیچھے بیٹھے تھے۔ اتوار کو ایک عینی شاہد نے یہ بھی بتایا کہ کار تیز رفتارسے چل رہی تھی۔ اور غلط سائیڈ سے دوسری گاڑی کو اوورٹیک کرتے ہوئے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق حادثے میں سائرس مستری کو جسم کے اندرونی حصوں میں شدید چوٹیں آئیں۔ طبی اصطلاح میں اسے پولی ٹراما کہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے سائرس مستری کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ سائرس اور جہانگیر کا پوسٹ مارٹم اتوار کی رات ممبئی کے جے جے اسپتال میں ہوا۔