سائبر فراڈ کیس: ای ڈی کے چھاپے

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-06-2025
سائبر فراڈ کیس: ای ڈی کے چھاپے
سائبر فراڈ کیس: ای ڈی کے چھاپے

 



احمد آباد/ آواز دی وائس
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کے روز سائبر جرائم سے جڑے 100 کروڑ روپے سے زائد کے منی لانڈرنگ معاملے کی تفتیش کے سلسلے میں گجرات اور مہاراشٹرا میں چھاپے مارے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، ان سائبر مجرموں پر ’’ڈیجیٹل گرفتاری‘‘ جیسے سائبر جرائم انجام دینے اور 100 کروڑ روپے سے زائد کی رقم غیر ممالک میں منتقل کرنے کا الزام ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سورت سب ریجنل دفتر نے منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق قانون  کے تحت سورت، احمد آباد اور ممبئی میں یہ کارروائیاں انجام دیں۔ یہ منی لانڈرنگ کیس مقبول ڈاکٹر، کاشف ڈاکٹر، باسَم ڈاکٹر، مہیش مفت لال دیسائی، ماز عبد الرحیم نڈا اور چند دیگر افراد کے خلاف گجرات پولیس کی درج کردہ ایک ایف آئی آر سے سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ یہ سائبر مجرم مختلف طریقوں جیسے جعلی یو ایس ڈی ٹی کرپٹو ٹریڈنگ، ’’ڈیجیٹل گرفتاری‘‘، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے جعلی نوٹسز کے ذریعے معصوم عوام کو ڈرا دھمکا کر دھوکہ دے رہے تھے۔
ان دھوکہ دہی کے ذریعے حاصل کی گئی رقم یا تو فرضی افراد کے کے وائی سی (اپنے گاہک کو پہچانیے) دستاویزات کے ذریعے کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں جمع کی گئی، یا جعلی شناختی دستاویزات کی مدد سے رقم منتقل کی گئی۔
ذرائع کے مطابق، اس غیر قانونی رقم کو مختلف اَنگڑیا یا ہنڈی ایجنٹس کے ذریعے کرپٹو کرنسی میں بدلا گیا، اور شک ہے کہ ملزمان نے 100 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بیرونِ ملک منتقل کی۔