علم کے ساتھ ساتھ کردار کی تشکیل کے لئے ثقافتی سرگرمیاں ضروری ہیں

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 18-09-2025
علم کے ساتھ ساتھ کردار کی تشکیل کے لئے ثقافتی سرگرمیاں ضروری ہیں
علم کے ساتھ ساتھ کردار کی تشکیل کے لئے ثقافتی سرگرمیاں ضروری ہیں

 



حیدر آباد، 16 ستمبر (پریس نوٹ) تعلیمی اداروں میں ثقافتی پروگرامز نہ صرف تفریح اور دلچسپی کا ذریعہ ہوتے ہیں بلکہ یہ طلبہ کی کردارسازی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے صدر پروفیسر محمد حبیب نے بزم طلبہ کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب نئی اڑان کے دوران کیا۔

اس تقریب کا مقصد ایم اے سال اول میں آنے والے طلبہ کو خوش آمدید کہنا اور اس نئے تعلیمی سفر کے لئے حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

صدرشعبہ اسلامک اسٹڈیز نے خطاب کے دوران طلبہ کو نئے تعلیمی سفر کے لئے استقبال کیا اورحوصلہ افزائی کی اور کہا کہ طلبہ نہ صرف علمی میدان میں اپنی صلاحیتیں نکھاریں بلکہ دیگر ثقافتی میدانوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ثقافتی پروگرامز شخصیت سازی کے ساتھ ساتھ طلبہ میں ٹیم ورک ہم آہنگی اور سماجی شعور پیدا کرنے اور مختلف ثقافتوں اور معاشرتی اقدار کو سمجھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

مشیر بزم طلباء ڈاکٹر محمد سراج الدین نے تقریب کی کامیابی پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی اسی نوعیت کی تقاریب کا انعقاد جاری رہے گا جن میں طلبہ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے رہیں گے اور تخلیقی میدان میں ترقی کرتے رہیں گے۔۔۔۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز سال اول کے طالب علم.عماد الدین کے تلاوت قران کریم سے ہوا اس کے بعد سال اول کے طالب علم عبیداللہ نے خوبصورت اواز میں حمد باری تعالی پیش کی اس کے بعد سال اول و دوم اور اسکالرزکا تعارفی سیشن رہا

پھر مختلف ثقافتی سرگرمیاں جیسےRapid fire questions, speed knowledge test,situation act and puzzles making اور نعت،نظم،اور شاعری وغیرہ اس تقریب کا حصہ بنیں۔جس میں سال اول و دوم کے طلباء نے بھر پور شوق سے حصہ لیا اور اپنے جوہر دکھاۓ

تقریب کی نظامت کے فرائض ایم اے سال دوم کے طالب علم ساجدالرحمن نے احسن انداز میں انجام دئے۔۔

اس موقع پر ایم اے سال دوم کے طلباء کی جانب سے ایم اے سال اول کے طلباء کو یادگاری مومینٹو بھی پیش کئے گئے۔

اس تقریب میں سال اول و دوم کے ساتھ ساتھ ریسرچ اسکالرز اور شعبہ کے تمام اساتذہ کرام ڈاکٹر محمد عرفان، محترمہ ذیشان سارہ اور ڈاکٹر عاطف عمران نے بھی شرکت کی اور ایم اے سال اول کے طلبا کو نئے تعلیمی سفر کیلئے استقبال کیا۔

تقریب کے آخر میں اس سال میں منعقد کی جانے والی تمام تقریبات کا لائحہ عمل بھی پیش کیا گیا اور اس شاندار تقریب کا احتتام ایک یادگار گروپ فوٹو کے ساتھ ہوا جس میں اس تاریخی لمحے کو محفوظ کیا گیا۔