نئی دہلی: جمعرات کو جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ایک ڈرائیور کو سی آر پی ایف کے ایک جوان نے فوری ابتدائی طبی امداد دی جس سے مدثر کی جان بچ گئی۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی اور کئی لوگوں کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو کے مطابق کولگام کا رہنے والا مدثر اپنی پک اپ وین چلا رہے تھے،جب ان کے سینے میں شدید درد ہوا۔ اس دوران وہ ایک سی آر پی ایف چوکی کے قریب رکے، جہاں سی آر پی ایف کے 130 بلین کا ہیڈ کانسٹیبل دیویندر ان کے پاس آئے۔
جو لوگ دوسروں کو ابتدائی طبی امداد دینے کی تربیت حاصل کرتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ سینے میں درد کی ایک مخصوص قسم آنے والے دل کے دورے کی ابتدائی علامت ہے۔
Let's show some good news too from Kashmir🍁
— Ravinder Pandita(Save Sharda) (@panditaAPMCC63) December 8, 2022
Mudasir from kulgam driving a pickup halted near MS265 on NH-44 due to severe chest pain (Heart attack) Seeing him in distress HC Devender of 130Bn #CRPF rushed to him & gave sorbitrate & asprin to him in this hour saving his life @ANI pic.twitter.com/FwStgebY8q
دیویندر نے انہیں ابتدائی طبی امداد کے طور پر ضروری دوائیں دیں۔
دل کا دورہ پڑنے والے شخص کے لیے اس سنہری گھڑی میں کی جانے والی کوششوں سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں مدثر اپنے گھر والوں سے فون پر بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جب کہ دیویندر ان کی پیٹھ پر مالش کرتے نظر آ رہے ہیں۔