کیدارناتھ جانے کے لئے بھیڑ ہوئی بےقابو

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 13-08-2025
کیدارناتھ جانے کے لئے بھیڑ ہوئی بےقابو
کیدارناتھ جانے کے لئے بھیڑ ہوئی بےقابو

 



آواز دی وائس
کیدارناتھ دھام کی یاترا کے لیے بھکتوں کا ایک بڑا ہجوم اُمڑ رہا ہے۔ خراب موسم کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی روک کے باوجود، بدھ کے روز سون پریاگ کے سیتاپور میں جب آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی بھیڑ بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھنے لگی  تو پولیس اہلکاروں کو لاٹھیاں پھٹکار کر لوگوں کو ہٹانا پڑا۔
رُدرا پریاگ ضلع انتظامیہ نے بھاری بارش کی وارننگ کی وجہ سے کیدارناتھ یاترا پر عارضی پابندی لگا رکھی ہے۔ بھیڑ کو روکنے کے لیے جگہ جگہ بیریئر لگائے گئے ہیں۔ اس کی وجہ سے سون پریاگ میں بڑی تعداد میں شردھالو اکٹھا ہو گئے ہیں۔
بدھ کو یاتری صبح سے ہی آگے بڑھنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر رہے تھے، لیکن انتظامیہ یاترا پر روک کا حوالہ دے کر آگے بڑھنے نہیں دے رہا تھا۔ گھنٹوں کے انتظار کے بعد کئی لوگوں کا صبر جواب دینے لگا۔ انہوں نے سون پریاگ میں پولیس کا لگایا ہوا مرکزی بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس کو لاٹھیاں پھٹکارنی پڑیں۔
قابل ذکر ہے کہ رُدرا پریاگ ضلع انتظامیہ نے بھاری بارش کی وارننگ کو دیکھتے ہوئے کیدارناتھ یاترا پر 14 اگست تک روک لگا رکھی ہے۔ رُدرا پریاگ کے ضلع مجسٹریٹ پرتیک جین کے مطابق، دہرادون موسمیات مرکز نے 12، 13 اور 14 اگست کو رُدرا پریاگ سمیت صوبے کے کئی حصوں میں بھاری بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے مدنظر یاتریوں کی حفاظت کے لیے کیدارناتھ دھام کی یاترا کو 12 سے 14 اگست تک عارضی طور پر روکا گیا ہے۔
سون پریاگ میں جمع بھیڑ کا دوپہر ہوتے ہوتے صبر جواب دینے لگا تھا۔ سامنے آئے ویڈیو میں صاف دکھ رہا ہے کہ بھیڑ میں سے کچھ لوگوں نے پولیس کا بیریکیڈ توڑ دیا اور آگے بڑھنے لگے۔ حالات بے قابو ہوتے دیکھ پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھیاں پھٹکارنا شروع کر دیا۔ لاٹھی چارج کے بعد یاتری اِدھر اُدھر بھاگنے لگے۔