درگاہ حادثہ ۔ بھیڑ کم تھی ورنہ جانی نقصان زیادہ ہو جاتا

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 16-08-2025
درگاہ  حادثہ ۔ بھیڑ کم تھی  ورنہ   جانی نقصان  زیادہ ہو جاتا
درگاہ حادثہ ۔ بھیڑ کم تھی ورنہ جانی نقصان زیادہ ہو جاتا

 



نئی دہلی، 16 اگست (پی ٹی آئی)مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اگر صدیوں پرانی دہلی کی ایک درگاہ کی چھت کا کچھ حصہ جمعہ کی نماز کے دوران گر جاتا تو ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوتی۔جمعہ کے روز ہمایوں کے مقبرے کے قریب نظام الدین میں واقع ایک درگاہ کی دیوار اور دو ملحقہ کمروں کی چھت گرنے سے چھ افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔یہ واقعہ شام تقریباً ساڑھے تین بجے پیش آیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ حادثہ دوپہر کی نماز کے وقت ہوتا، جب زیادہ بھیڑ جمع ہوتی ہے، تو جانی نقصان کہیں زیادہ ہوتا۔

مشہور درگاہ شریف پتے والی صرف دہلی کے ہی نہیں بلکہ باہر سے آنے والے زائرین کے لیے بھی عقیدت کا مرکز ہے۔بھلے پوری فروخت کرنے والے رکیش، جو ہمایوں کے مقبرے کے باہر بیٹھتے ہیں، نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ اگر یہ واقعہ نماز کے وقت ہوتا تو یہ ایک بہت بڑی سانحہ بن جاتا۔

یہ درگاہ ہمایوں کے مقبرے کے پچھلے حصے میں، سندر نرسری کی طرف جانے والے راستے پر، نیو ہورائزن اسکول کے برابر میں واقع ہے۔ اب حادثے کے بعد یہ ایک تالے کے پیچھے سنسان کھڑی ہے۔سندر نرسری کے ایک گارڈ نے بتایا کہ ہمیں معلوم ہی نہیں ہوا کہ کیا ہوا ہے، بس ایمبولینس اور پولیس کی گاڑیاں دوڑتی ہوئی دیکھیں۔ پھر پتہ چلا کہ بارش سے بچنے کے لیے کچھ لوگ چھت کے نیچے کھڑے تھے اور وہ چھت گر گئی۔

یہ درگاہ اس 16ویں صدی کے باغیچے والے مقبرے کے بالکل ساتھ ہے جسے مغل بادشاہ ہمایوں کی پہلی اہلیہ بیگا بیگم نے 1558 میں تعمیر کروایا تھا۔مقبرے کے ایک محافظ کے مطابق ممیری معلومات کے مطابق یہ درگاہ مقبرے سے بھی پرانی ہے۔ عام دنوں میں بھی لوگ یہاں دعا کے لیے آتے ہیں اور جمعے کو تو بھیڑ بہت زیادہ ہوتی ہے۔

مستقل زائرین کے لیے یہ دکھ ذاتی نوعیت اختیار کر گیا ہے۔غازی آباد سے آنے والے ایک شخص نے کہاکہ میں برسوں سے یہاں آ رہا ہوں۔ میرا عقیدہ بہت مضبوط ہے اور میرا خاندان تقریباً ہر ہفتے یہاں آتا ہے۔ کل میں ایک ضروری کام کی وجہ سے نہیں آ سکا۔ آج جب آیا تو پتہ چلا کہ حادثے کی وجہ سے درگاہ بند ہے، یہ سن کر دل ہل کر رہ گیا۔انتظامیہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حادثے کا شکار حصہ سیل کر دیا گیا ہے۔