آواس یوجنا کے تحت اگلے 5 سال میں تعمیر ہوں گے 1 کروڑ گھر

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 03-09-2025
آواس یوجنا کے تحت اگلے 5 سال میں  تعمیر ہوں گے 1 کروڑ گھر
آواس یوجنا کے تحت اگلے 5 سال میں تعمیر ہوں گے 1 کروڑ گھر

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
وزیر اعظم آواس یوجنا (پی ایم اے وائے-یو) کے تحت اگلے پانچ برسوں میں ایک کروڑ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ غریب خاندانوں کو مکانات فراہم کرنے کی اس اسکیم میں کوئی رکاوٹ نہ آئے، اس کے لیے مرکزی حکومت نے منصوبے کی مرکزی امداد کی مدت کو 31 دسمبر 2025 تک بڑھا دیا ہے۔ اس اقدام کا فائدہ یہ ہوگا کہ ایسے ریاستوں کو بھی مرکزی مدد ملتی رہے گی جہاں نئی اسکیمیں شروع ہونے والی ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس کا سب سے زیادہ فائدہ انتخابی ریاستوں میں ہوگا۔ فی الحال بہار اور اس کے بعد مغربی بنگال میں انتخابات ہونے والے ہیں۔
کافی عرصے سے جاری اس اسکیم کے بارے میں وزارت نے کہا ہے کہ اسے نیا روپ دیا گیا ہے اور پورے ملک میں ایک کروڑ اہل افراد کے لیے ’’پی ایم اے وائے-2 سب کے لیے مکان‘‘ اسکیم کی شروعات کی گئی ہے۔ اس کے تحت چار مرحلوں میں کام ہوگا۔ اس میں مستفیدین پر مبنی تعمیر (بی ایل سی)، شراکت داری میں سستا رہائشی مکان (اے ایچ پی)، کفایتی کرایہ مکانات (اے آر ایچ) اور سود سبسڈی اسکیم (آئی ایس ایس) جیسی تکنیک شامل ہیں۔ ان اسکیموں میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے پیش کردہ منصوبوں کی بنیاد پر مجموعی طور پر 7.15 لاکھ مکانات سمیت کل 119.31 لاکھ مکانات کو منظوری دی گئی ہے۔ ان میں سے 112.98 لاکھ مکانات کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ مغربی بنگال سمیت پورے ملک میں 93.81 لاکھ مکانات تیار ہو کر مستحقین کو سونپے جا چکے ہیں۔
مغربی بنگال کے لیے اب تک 6,15,105 مکانات منظور
وزارت کے مطابق مغربی بنگال کے لیے اب تک کل 6,15,105 مکانات کو منظوری دی گئی ہے۔ اس کے لیے 9965.78 کروڑ روپے کی مرکزی امداد دی گئی ہے۔ کل رقم میں سے 8907.91 کروڑ روپے پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔ منظور شدہ مکانات میں سے 6,06,060 مکانات کی تعمیر کا کام جاری ہے، جن میں سے 4,65,657 مکانات مکمل کر کے مستحقین کو دیے جا چکے ہیں۔
اس اسکیم کے تحت دارجلنگ اور کالیمنگ ضلعوں میں بھی مکانات زیر تعمیر ہیں۔ اس کے لیے بھی مرکزی حکومت نے رقم جاری کرنے میں کوئی تاخیر نہیں کی۔ طے شدہ ضابطے کے مطابق مرکزی حکومت یہ رقم تین قسطوں میں جاری کرتی ہے، جس میں پہلے دو مراحل میں 40-40 فیصد اور باقی 20 فیصد بعد میں دیا جاتا ہے۔
مستفیدین کا انتخاب
وزارت کے مطابق پی ایم اے وائے-یو اور پی ایم اے وائے-2 دونوں ہی طلب پر مبنی منصوبے ہیں۔ ان اسکیموں کے رہنما اصولوں کے مطابق مستفیدین کا انتخاب، منصوبوں کی تشکیل اور ان پر عمل درآمد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے ہی کیا جاتا ہے۔ طلب کے اندازے کی بنیاد پر متعلقہ ریاست اپنے تجاویز تیار کرتی ہے اور ان کی منظوری ریاستی سطح کی کمیٹی اور نگرانی کمیٹی سے ملنے کے بعد انہیں مرکزی حکومت کو بھیجا جاتا ہے۔ اسی بنیاد پر وزارت کے ذریعے نئے مکانات کو منظوری دی جاتی ہے۔