نئی دہلی/ آواز دی وائس
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ دنیا کے پہلے ایسے فٹبالر بن گئے ہیں جنہوں نے ارب پتیوں کی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ان کی موجودہ دولت 1.4 ارب ڈالر ہے۔ ہندوستانی روپوں میں یہ رقم تقریباً 12,352 کروڑ روپے کے قریب ہے۔
۔ 40 سالہ عظیم کھلاڑی نے 2002 سے 2023 کے درمیان 550 ملین ڈالر سے زیادہ کمائی کی۔ یہ رقم انہیں مینچسٹر یونائیٹڈ، ریئل میڈرڈ اور یووینٹس جیسے بڑے یورپی کلبوں میں کھیلنے اور سرمایہ کاری و اینڈورسمینٹ سے حاصل ہوئی۔
نائکی سے ملتی ہے 18 ملین ڈالر
رونالڈو کی کمائی کا دوسرا سب سے بڑا ذریعہ نائکی کا برانڈ ہے۔ اس ڈیل سے انہیں ہر سال تقریباً 18 ملین ڈالر ملتے ہیں۔ ہندوستانی روپوں میں یہ رقم تقریباً 160 کروڑ روپے کے برابر ہے۔ نائکی کے علاوہ وہ ارمانی، ہربلائف اور کلئیر جیسے کئی دیگر عالمی برانڈز سے بھی منسلک ہیں۔
سوشل میڈیا پر نمبر-1 ہیں رونالڈو
رونالڈو کا سوشل میڈیا پر کوئی ثانی نہیں ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے، یہاں 665 ملین سے زیادہ لوگ انہیں فالو کرتے ہیں۔ وہ ایک پوسٹ سے کروڑوں میں کمائی کرتے ہیں۔
رونالڈو کا ال نصر میں جانا ثابت ہوا سنگِ میل
سال 2023 میں رونالڈو کا سعودی عرب کے فٹبال کلب ال-نصر کے ساتھ معاہدہ کرنا ان کے کیریئر میں ایک سنگِ میل ثابت ہوا۔ اس فٹبال کلب سے انہیں سالانہ تقریباً 200 ملین ڈالر (17,760 کروڑ روپے) حاصل ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں اس دوران 30 ملین ڈالر (2,664 کروڑ روپے) کا سائننگ بونس بھی ملا تھا۔