گجرات:احتجاجاً سڑک پر چھوڑی گئی ہزاروں گائیں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-09-2022
گجرات:احتجاجاً سڑک پر چھوڑی گئی ہزاروں گائیں
گجرات:احتجاجاً سڑک پر چھوڑی گئی ہزاروں گائیں

 

 

احمد آباد: گجرات میں گوشالا چلانے والوں نے حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے مالی مدد کے اعلان کے بعد جب مدد نہیں ملی تو مظاہرین نے ہزاروں گائیں شاہراہ پر چھوڑ دیں، جس کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک میں خلل پڑا۔

ریاست گجرات میں 200 سے زیادہ گوشالا اور پنجراپول (گائے شیلٹر ہوم) کے ٹرسٹیوں نے ریاست کی گوشالا اور پنجراپول میں رہنے والی گایوں کے لیے چارہ اور پانی کے لیے 500 کروڑ روپے کی مالی مدد فراہم کرنے میں گجرات حکومت کی ناکامی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہزاروں گائیں چھوڑ دیں۔

 شمالی گجرات کے تھراڈ اور واو قصبوں میں، گوشالا اور پنجراپول آپریٹرز نے اپنی چابیاں تحصیلدار کے حوالے کر دیں اور ہزاروں گایوں کو قومی شاہراہ پر چھوڑ دیا۔ جس کی وجہ سے گھنٹوں جام لگا رہا۔ یہ حکومت کی طرف سے گوشالا چلانے والوں کو اعلان کردہ 500 کروڑ روپے کی مالی امداد کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج میں کیا گیا تھا۔

بناسکانٹھا پنجراپول کے ٹرسٹی کشور دوے نے کہا کہ ٹرسٹی پچھلے 15 دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔ ٹرسٹیز مالی امداد کے خواہاں ہیں، جیسا کہ سال 2022 کے ریاستی بجٹ میں وعدہ کیا گیا تھا۔

 اہم بات یہ ہے کہ ریاست میں تقریباً ڈیڑھ ہزار پنجراپول ہیں جن میں ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ گایوں کو پناہ دی جارہی ہے۔

صرف بناسکانتھا ضلع میں 170 پنجراپول میں 80 ہزار گایوں کو پناہ دی گئی ہے۔ ٹرسٹ کو گائے کے چارے پر روزانہ 60 سے 70 روپے فی مویشی کا خرچ برداشت کرنا پڑتا ہے۔ کووڈ کی وجہ سے پنجا پول کو کافی عطیات نہیں مل رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے پیسے کی کمی کی وجہ سے گائے شیلٹر ہوم چلانا مشکل ہو رہا ہے۔