پی ایم مودی اور ان کی والدہ کا اے آئی ویڈیو ہٹانے کا عدالتی حکم

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 17-09-2025
پی ایم مودی اور ان کی والدہ کا اے آئی ویڈیو ہٹانے کا عدالتی حکم
پی ایم مودی اور ان کی والدہ کا اے آئی ویڈیو ہٹانے کا عدالتی حکم

 



پٹنہ: پٹنہ ہائی کورٹ نے بدھ کو کانگریس کو ہدایت دی کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی مرحومہ والدہ کا مصنوعی ذہانت سے تیار کیا گیا ویڈیو ہٹا دے۔ قائم مقام چیف جسٹس پی۔ بی۔ بیجنتری نے یہ حکم وِویکانند سنگھ کی طرف سے دائر ایک درخواست پر دیا۔

اس درخواست میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی، مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل سدھارتھ پرساد نے ’پی ٹی آئی-بھاشا‘ کو بتایا، ’’عدالت نے ویڈیو کو فوراً ہٹانے کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی گاندھی، فیس بک، ایکس اور گوگل کو نوٹس بھی جاری کیا ہے۔‘‘

کانگریس کی بہار یونٹ نے گزشتہ ہفتے ’ایکس‘ پر اپنے اکاؤنٹ سے یہ ویڈیو پوسٹ کیا تھا، جس میں دکھایا گیا تھا کہ وزیر اعظم مودی کی مرحومہ والدہ ان کی سیاست پر تنقید کر رہی ہیں۔