ملک کو قانون سے بھاگنے والے مجرموں کو واپس لانے کا حق ہے: عدالت

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 26-11-2025
ملک کو قانون سے بھاگنے والے مجرموں کو واپس لانے کا حق ہے: عدالت
ملک کو قانون سے بھاگنے والے مجرموں کو واپس لانے کا حق ہے: عدالت

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
سپریم کورٹ نے بدھ کو کہا کہ ملک کو قانون سے فرار مجرموں کو واپس لانے کا پورا حق حاصل ہے۔ عدالت نے ایک شخص کی اُس درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا جس میں اس نے متحدہ عرب امارات سے اس کے لیے کیے گئے حوالگی کے مطالبے کو واپس لینے کی اپیل کی تھی۔
حکام کے مطابق، درخواست گزار وجے مورلی دھر اُدھوانی کے خلاف 153 مقدمات درج ہیں۔ وہ جولائی 2022 میں دبئی گیا تھا اور اس پر غیر قانونی شراب کی اسمگلنگ اور دوسری منظم مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ اُدھوانی کی درخواست پر سماعت کر رہی تھی، جس کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس بھی جاری ہے۔ اُدھوانی نے گجرات ہائی کورٹ کے اُس حکم کو چیلنج کیا تھا جس میں اس کی درخواست خارج کر دی گئی تھی۔
درخواست میں اس نے ریڈ کارنر نوٹس کو منسوخ کرنے اور متحدہ عرب امارات کو بھیجے گئے اس کے حوالگی کے مطالبے کو واپس لینے کی اپیل کی تھی، لیکن ہائی کورٹ نے اسے مسترد کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ کی بنچ نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ بہت سے جرم ہیں… آپ واپس آئیے۔ آپ کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔
وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف 38 ممنوعہ کاروائیاں درج ہیں لیکن اسے کسی کا بھی صحیح ڈِیٹیل نہیں معلوم۔ جب وکیل نے بتایا کہ وہ جولائی 2022 میں دبئی گیا تھا، تو بنچ نے کہا کہ تب سے وہ واپس نہیں آیا۔
بنچ نے صاف کہا کہ ملک کو یہ حق ہے کہ وہ قانون سے بھاگے ہوئے مجرموں کو واپس لائے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ درخواست گزار متعلقہ نچلی عدالت میں جا کر اپنے خلاف درج مقدمات کی تصدیق شدہ نقول حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔
بنچ نے مزید کہا کہ یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے۔ آپ کے خلاف گرفتاری وارنٹ بھی جاری ہے۔جب وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کو ایف آئی آر کی تفصیلات نہیں دی گئیں، تو عدالت نے طنزیہ انداز میں کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ ایف آئی آر کی تفصیل آپ کو دبئی میں تھالی میں سجا کر دی جائے؟ آپ یہاں آئیے، وہ پوری دھوم دھام سے آپ کو ساری تفصیلات دیں گے۔
وکیل نے کہا کہ درخواست گزار ہندوستان واپس آنا چاہتا ہے لیکن اس کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے۔ عدالت نے جواب دیا کہ وہ (حکام) آپ کو لے آئیں گے۔