کورونا ویکسین لینے سے روزے کوکویٔ خطرہ نہیں: علماء

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-04-2021
 علماء کے بقول کوروناویکسین لگوانے  سے روزے کو کویٔ نقصان نہیں پہنچے گا
علماء کے بقول کوروناویکسین لگوانے سے روزے کو کویٔ نقصان نہیں پہنچے گا

 

 

عبد الحئی  خان، دہلی /نوشاد عثمانی ، دیو بند

رمضان میں روزے کے دوران اگرکوروناویکسین لگوانےکی ضرورت ہے تو اس سے روزے کو کویٔ نقصان نہیں پہنچے گا ایسا کہنا ہے مفتیان کرام کا۔ کووڈ۱۹رمضان شریف میں دوسری مرتبہ أرہاہےاسی دوران حکومت اس عالمی وبا سےنمٹنے کےلۓ ٹیکہ لگانےکی مہم چلا رہی ہے اس موقع پر مسلمانوں کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہورہاہے کہ کیا روزے کی حالت میں کورونا کا ٹیکہ لگوایا جاسکتاہے اس سوال پر علماء اورمفتیان کرام نے شریعت کا حوالہ دیتے ہوۓ صاف طورپر کہا ہےکہ روزہ رکھ کر کورونا ویکسین لگوایٔ جاسکتی ہےاور اسمیں کو یٔ ہرج نہیں ہے۔

 فتوی أن لاین کے چیٔر مین مولانا مفتی ارشد فاروقی کا کہنا ہےکہ د وسرے انجکشنوں کی طرح کورونا ویکسین بھی ایک انجیکشن ہی ہے روزہ رکھ کر اسے لگوایا جاسکتاہے اس کے لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا خاص خیال رکھا جاۓکہ کویٔ ایسی دوا جو بھوک مٹانے میں استعمال ہوتی ہو،ایسی دوا کا انجیکشن روزے کی حالت میں نہیں لگوایا جا سکتا۔

سرکردہ عالم قاری اسحاق گورا کا کہنا ہےکہ کورونا ویکسین کوکھانا پینا نہیں کہا جا سکتا اور نہ ہی اس سے روزہ ٹوٹ نے کا کویٔ خطرہ ہے۔ لہذا روزے کی حالت میں کورونا کا ٹیکہ لگوایا جا سکتا ہےاور اس سے روزہ ٹوٹنے کی افواہوں میں کویٔ سچایٔ نہیں ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں واقع اسلامک فقہ اکاڈممی کے مفتی احمد نادر قاسمی کا اس بارے میں کہنا ہے کہ کورونا ویکسین پر علیحدہ سے فتوے کی کویٔ ضرورت نہیں ہے دوا کے طور پر انجیکشن لیا جاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو حکومت کی مہم میں تعاون کرنا چاہۓ۔