کورونا وائرس: ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
کورونا وائرس: ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز
کورونا وائرس: ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز

 

 

آواز دی وائس،نئی دہلی

ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 17,070 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اب ملک میں کووڈ کیسز کی کل تعداد بڑھ کر 4,34,69,234 ہو گئی ہے جب کہ ایکٹو کیسز کی تعداد 1,07,189 تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 23 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک میں وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار 139 تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں یومیہ مثبت شرح 3.4 فیصد ہے جب کہ ہفتہ وار مثبتیت کی شرح 3.59 ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4,28,36,906 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 1.21 اس وبا کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ہندوستان میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز کیرالہ اور مہاراشٹر میں دیکھے جا رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں کورونا کے 4083 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مہاراشٹر میں 3640 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس کےساتھ ہی تمل ناڈو میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2069 نئے کیسز سامنےآئے ہیں، جب کہ ملک کی راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 865 نئےکورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کےمطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دنیا بھر میں4.1 ملین سے زیادہ نئے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں، جو کہ پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت نے وبا سے متعلق اپنی تازہ ترین ہفتہ وار رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا سے ہونے والی اموات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ دنیا کے تین خطوں یعنی مشرق وسطیٰ، جنوب مشرقی ایشیا اور امریکہ میں کووِڈ سے متعلقہ اموات میں اضافہ ہوا۔

وزارت کی طرف سے دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک 197.7 کروڑ کورونا ویکسین دی جا چکی ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ہندوستان دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے 190 کروڑ سے زیادہ کورونا ویکسین دی ہیں۔