کورونا متاثرین دس کروڑ سے متجاوز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-01-2021
کورونا وائرس
کورونا وائرس

 

واشنگٹن:لاکھ کوششوں کے باوجود کورونا کا اثر کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے.روزبروز دنیا میں متاثرین کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے. اب دعوی کیا جارہا ہے   عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا میں اب تک 10 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنش یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجییئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شماور کے مطابق دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں اب تک 100201258 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں 2154530 لوگوں خی اس وبا سے موت ہوچکی ہے۔ اب تک 5.5 کروڑ لوگ کورونا انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔
ادھر ایک چینی ایجنسی نے خبر دی ہے کہ  چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 20 نئے معاملے درج کئے گئے، جس سے باہر سے آنے والے معاملوں کی تعداد بڑھ کر 4644 ہوگئی ہے۔
چین کے قومی ہیلتھ کمیشن کی جانب سے بدھ کو جاری یومیہ رپورٹ کے مطابق سبھی معاملے باہر سے آئے ہیں۔ انفیکشن کے نئے معاملوں میں گوانگ ڈونگ سے ساتھ، شنگھائی سے پانچ، گنسو سے چار، تیان جن سے دو جبکہ جیانگسو اور سچوان میں کورونا انفیکشن کا ایک ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔
کمیشن نے بتایا کہ کورونا انفیکشن کے باہر سے آئے معاملوں میں سے 4351 مریض پوری طرح ٹھیک ہوچکے ہیں جبکہ 293 اسپتال میں داخل ہیں۔
چین کے قومی ہیلتھ کمیشن کے مطابق اس دوران کووڈ19 سے کسی بھی شخص کی موت نہیں ہوئی ہے۔