کورونا:ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
کورونا:ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی
کورونا:ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی

 

 

نئی دہلی: آواز دی وائس 

کو ملک میں کل ایکٹیو کیسز 16 لاکھ سے تجاوز کر گئے۔ اب ملک میں 16.37 لاکھ ایکٹیو کیسز ہیں یعنی کورونا کے زیر علاج مریض۔ اتوار کی رات 8 بجے تک 1 لاکھ 55 ہزار 236 نئے کورونا متاثر پائے گئے۔ اس دوران 93 ہزار 154 افراد صحت یاب ہوئے، جب کہ 241 افراد ہلاک ہوئے۔

 ملک میں نئے سال کےپہلے 15 دنوں کے دوران انفیکشن سے 4173 افراد ہلاک ہوئے۔ چھوٹی لگنے والی یہ تعداد اس لحاظ سے اہم ہے کہ ان میں سے پہلے 10 دنوں میں تقریباً 2 ہزار اموات ریکارڈ کی گئیں، جب کہ اس کے بعد اگلے 5 دنوں میں 2 ہزار سے زائد اموات کورونا کی وجہ سے ہوئیں۔ اسی طرح یکم جنوری کو ملک میں ایکٹو کیسز کی کل تعداد بھی ایک لاکھ 22 ہزار 801 تھی۔ جس میں نئے سال کے پہلے 15 دنوں میں ہی تقریباً 12.5 گنا اضافہ ہوا ہے۔

 ملک میں اب تک کل 3.72 کروڑ لوگ انفیکشن سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 3.51 کروڑ لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک 4,63,307 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہفتہ کو ایک بار پھر بہار میں 6 ہزار سے زیادہ مثبت معاملے سامنے آئے۔ 6,325 نئے مریض پائے گئے، جن میں سے ایک تہائی سے زیادہ (2305) پٹنہ کے ہیں۔ اسی دوران چار افراد کی موت ہو گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں 15 دنوں میں 54,821 نئے کیسز سامنے آئے اور 31 لوگوں کی موت ہو گئی۔ جنوری میں اوسطاً ہر روز دو مریض ہلاک ہوئے۔ یعنی ہر 12 گھنٹے میں ایک موت ہو رہی ہے۔

پڈوچیری کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر وی نارائنسامی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ نارائنسامی، جو ہفتہ کو مثبت پائے گئے تھے، انہیں کچھ دن پہلے ویکسین کی بوسٹر خوراک ملی تھی۔

نے ہفتہ کو کہا کہ لوگوں کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے ریاست میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ پوار نے کہا کہ فی الحال ریاست میں کوئی نئی پابندیاں نہیں لگائی جائیں گی۔ ریاست میں کورونا کی صورتحال دیکھنے کے بعد اگلے ہفتے فیصلہ کیا جائے گا۔

بئی پولیس نے ہفتہ کو کہا کہ شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 81 پولیس اہلکار متاثر پائے گئے ہیں۔ اب یہاں متاثرہ پولیس اہلکاروں کی تعداد 1312 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 126 پولیس اہلکار کورونا کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

 جھارکھنڈ میں کورونا پابندیوں کو 31 جنوری تک بڑھا دیا گیا ہے۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر یہاں 3 جنوری سے پابندیاں لگا دی گئی تھیں۔ جس کے تحت تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔ ساتھ ہی دفاتر کو 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ چلانے کی ہدایت دی گئی۔