ملک میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، نئے کیسز کی تعداد ڈھائی لاکھ سے بھی کم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-05-2021
ملک میں کورونا کے  یومیہ  انفیکشن کی شرح میں نمایاں  کمی آئی ہے
ملک میں کورونا کے یومیہ انفیکشن کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے

 

 

نئی دہلی

ملک میں کورونا وائرس کا زور اب ٹوٹنا شروع ہو گیا ہے اور یومیہ انفیکشن کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے- گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈھائی لاکھ سے بھی کم نئے کیسز درج ہوئےہلاکتوں کی تعداد 3،741 رہی ۔

اس عرصے کے دوران متاثر ہونے والوں کے مقابلے صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ رہی ، اور شفا یابی کی شرح بڑھ کر 88.30 فیصد ہوگئی۔اس کے علاوہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 لاکھ 4 ہزار 542 افراد کو کورونا ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 19 کروڑ 50 لاکھ 4 ہزار 184 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2،40،842 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 65 لاکھ 30 ہزار 132 ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران ، تین لاکھ 55 ہزار 102 مریض صحت مند ہوچکے ہیں اور اب تک 2،34،25،467 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔ اس عرصے کے دوران فعال کیسز 1،18،001 کم ہوکر 28 لاکھ پانچ ہزار 399 رہ گئے ہیں۔

اس دوران 3،741 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری سے مرنے والے افراد کی تعداد 2،99،266 ہوگئی ہے۔ ملک میں سرگرم کیسوں کی شرح کم ہوکر 10.57 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.13 فیصد ہوگئی ہے۔