کوروناکی دوائوں پرجی ایس ٹی میں رعایت نہیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-05-2021
جی ایس ٹی کونسل کی مٹنگ
جی ایس ٹی کونسل کی مٹنگ

 

 

نئی دہلی

: جی ایس ٹی کونسل کی مٹنگ میں کووڈ۔19 کے علاج میں استعمال ہونے والی دوائیوں اور طبی آلات پر جی ایس ٹی کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ تاہم بلیک فنگس کے علاج میں استعمال ہونے والی دوائی کی درآمد پر ٹیکس میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کونسل کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزراء کا ایک گروپ طبی ساز و سامان اور ٹیکوں پر ٹیکس کے ڈھانچے پر تبادلہ خیال کریں گا۔

مرکزی وزیر خزانہ کی زیرصدارت جی ایس ٹی کونسل کی 43 میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہوئی۔ وزراء خزانہ اور تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے نمائندوں نے میٹنگ میں شرکت کی جہاں کئی اہم فیصلے لیے گئے۔

بلیک فنگس کی دوائی پر پانچ فیصد ٹیکس لگتا تھااجلاس کے بعد وزیر خزانہ نے کہا کہ کونسل نے بلیک فنگس بیماری کے علاج میں استعمال ہونی والی دائیوں اور امفوٹیرسین بی کی درآمد کو جی ایس ٹی سے رعایت دینا کا فیصلہ کیا ہے، اس پر پانچ فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی لگتا ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )