سنگٹھنوں اور تنظیموں کے کووڈ اسپتال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-04-2021
اندور کے رادھاسوامی آشرم نے بھی کورونا کے مریضوں کے لئے 500 بستروں پر مشتمل کیئر سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے
اندور کے رادھاسوامی آشرم نے بھی کورونا کے مریضوں کے لئے 500 بستروں پر مشتمل کیئر سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

 

 

عبدالحیٔ خان اور راکیش چورآسیا / نئی دہلی

کورونا کی عالمی وبا نے ایک بارپھرہندوستان سمیت پوری دنیا میں ہاہاکار مچا دیا ہے۔پورے ملک میں حا لات قابو سے باہر ہوتے جارہے ہیں۔مریضوں کی تعداد اتنی زیادہ ہوگیٔ ہے کہ سرکاری اور غیر سرکاری اسپتال بھی ناکافی پڑ گۓہیں۔

اس سلسلے آواز دی وایسٔ سے بات کرتے ہوۓ جماعت اسلامی ھند کےنا یب صدر انجینرٔ سلیم نے کہا جماعت کی ناگپور شاخ نے مقامی ڈاکٹروں کی مددسےسو بیڈ کا ایک اسپتال قایٔم کیا ہے جہاں سب کا بلا تفریق مذہب وملت علاج کے ساتھ مدد بھی کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان میں خدمت کا جذبہ زیادہ ہونا چاہۓ اور ساتھ ہی دوا کے ساتھ ساتھ ہمیں دعاء بھی کرنی چاہۓ ۔ انہونے کہا کہ خدا کی طرف سے ہمیں یہ ایک وارننگ بھی ہے کہ ہم اسکی ہدایتوں کو اپنایٔں اور ایک دوسرے پر ظلم نہ کریں۔

جماعت اسلامی ھند کےنا یب صدر انجینرٔ سلیم

اس کے علاوہ جماعت کے تحت چلنے والے دہلی کے الشفاء اسپتال کے بارے میں انجینیٔر سلیم صاحب نے بتایاکہ اسپتال میں کورونا کی ویکسین لگایٔ جارہی ہے۔

دوسری جانب اندور کے رادھاسوامی آشرم نے بھی کورونا کے مریضوں کے لئے 500 بستروں پر مشتمل کیئر سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں اندور میں کورونا انفیکشن کی حالت کچھ زیادہ خطرناک ہے۔ مریضوں کے لیے اسپتالوں کے بستر کم پڑ گیے ہیں۔ لہذا کھنڈوا روڈ کے علاقے میں رادھاسوامی ستنگا آشرم کو عارضی کوڈ کیئر سنٹر کے طور پر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ابتدا میں یہاں 500 بستروں پر مشتمل کیئر سنٹر قائم کیا جائے گا۔ اگر ضرورت پیش آئی تو اس کی تعداد 2 ہزار تک بڑھائی جاسکتی ہے۔ آشرم کمپلیکس میں کافی جگہ ہے۔ رادھاسوامی ستسنگا آشرم کی جانب سے مریضوں کے لئے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ یہ عارضی کوویڈ کیئر سنٹر وسطی ہندوستان میں پہلا مرکز ہوگا۔ ہر مریض کی دیکھ بھال کے لئے ایک ڈیوٹی ڈاکٹر سمیت 3 نرسنگ عملہ ہوگا ، جو مریضوں کی مسلسل دیکھ بھال کریں گے۔

رادھاسوامی آشرم ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کو بٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس بنیاد پر 5 ہزار بستروں کا آسانی سے بندوبست کیا جاسکتا ہے۔ ابتدا میں اب 2 ہزار بستروں کا انتظام کیا جارہا ہے۔ گرمی سے بچانے کے لئے کولر کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ اس سے ایک ہی جگہ پر تمام مریضوں کی دیکھ بھال کرنا بھی آسان ہوجائے گا۔