جموں و کشمیر کے چار اضلاع میں کورونا کرفیو 6 مئی تک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-05-2021
سرشام ہی سناٹاچھاجاتاہے جموں وکشمیر میں
سرشام ہی سناٹاچھاجاتاہے جموں وکشمیر میں

 

 

سری نگر

جموں و کشمیر حکومت نے کرونا قہر کے پیش نظر یونین ٹریٹری کے چار اضلاع سری نگر، بارہمولہ، بڈگام اور جموں میں 3 مئی کی صبح سات بجے ختم ہونے والے کورونا کرفیو میں 6 مئی تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔

حکومت کے مطابق یونین ٹریٹری کے سبھی 20 اضلاع بشمول چار متذکرہ اضلاع کی میونسپل حدود میں رات کا کرفیو تا حکم ثانی جاری رہے گا۔ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے آفشیل ٹویٹر پر ہفتے کو ایک ٹویٹ میں کہا گیا: 'چار اضلاع سری نگر، بارہمولہ، بڈگام اور جموں میں پیر یعنی 3 مئی کی صبح سات بجے ختم ہونے والے کورونا کرفیو میں جمعرات یعنی 6 مئی تک توسیع کی گئی ہے'۔

ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا: 'جموں و کشمیر کے سبھی 20 اضلاع بشمول چار متذکرہ اضلاع کی میونسپل حدود میں رات کا کرفیو جاری رہے گا۔ شبانہ کرفیو رات کے آٹھ بجے سے صبح سات بجے تک ہوگا۔

کرفیو نہ ہونے کی صورت میں اعلان شدہ پابندیاں نافذ رہیں گی'۔ بتا دیں کہ جموں وکشمیر حکومت نے کورونا لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے جمعرات کی شام سے یونین ٹریٹری کے گیارہ اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا جس کو جمعے کی شام سے بڑھا کر سبھی بیس اضلاع میں نافذ کر دیا گیا۔

قبل ازیں انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا جس کے تحت بازاروں میں پچاس فیصد دکان ہی کھلے رہتے تھے اور گاڑیوں میں بھی پچاس فیصد سواریوں کو ہی سفر کرنے کی اجازت تھی۔

(ایجنسی ان پٹ)