کورونامعاملوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-05-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

نئی دہلی

ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں لگاتار کمی آرہی ہے شفایاب مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے ساتھ ہی دوسرے دن ایک لاکھ سے زیادہ ایکٹیو کیسزمیں کمی واقع ہوئی ہے جس سے شفایابی کی شرح (اکیاونےاعشاریہ دو پانچ فیصد) میں اضافہ ہوا ہے

دریں اثنا ہفتے کے روز 30 لاکھ 35 ہزار 749 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی۔ ملک میں اب تک 21 کروڑ 20 لاکھ 66 ہزار 614 افراد کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 165553 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی کورونا ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 78 لاکھ 94 ہزار 800 ہوگئی ۔

اسی عرصے کے دوران دو لاکھ 76 ہزار 309 مریض صحت مند ہونے سے جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 54 لاکھ 54 ہزار 320 ہوگئی ۔

ایکٹیو کیسز میں ایک لاکھ 14 ہزار 216 کی کمی سے اب اس کی مجموعی تعداد 21 لاکھ 14 ہزار 508 رہ گئی ہے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز ایک لاکھ 14 ہزار 428 ایکٹیو کیسز کم ہوئے تھے۔ (ایجنسی ان پٹ)