کورونا کال،امیرمالامال،غریب کنگال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-01-2021
کورونا کال
کورونا کال

 

نئی دہلی:غربت کے خاتمے کے لئے کام کرنے والی ایک تنظیم آکسفیم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب ہونے والےلاک ڈاؤن کے دوران ہندوستانی ارب پتیوں کی دولت میں 35 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، جبکہ اس عرصے کے دوران کروڑوں افراد کا معاشی بحران بڑھ گیا تھا۔ آکسفیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2020 کے بعد کی مدت میں ہندوستان میں 100 ارب پتی افراد کی دولت میں 12،97،822 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اگر یہ رقم ملک کے 13.8 کروڑ غریب لوگوں میں تقسیم کردی جائے تو ان میں سے ہر ایک کو 94،045 روپے دیئے جاسکتے ہیں۔
رپورٹ میں آمدنی میں عدم مساوات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مکیش امبانی نے ایک گھنٹہ میں جو آمدنی حاصل کی ہے ،اسے غیر ہنر مند مزدور کوحاصل کرنے میں  دس ہزار سال لگیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ، کورونا وائرس کی وبا پچھلے سو سالوں میں صحت کے میدان میں سب سے بڑا بحران ہے.
آکسفیم کے سی ای او امیتابھ  بہار نے کہا ،اس رپورٹ سے یہ واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح ناجائز معاشی نظام سے سب سے بڑے معاشی بحران کے دوران دولت مند لوگوں نے بہت زیادہ دولت کمائی ، جب کہ کروڑوں لوگ بہت مشکل سے گزرے ، بہار نے کہا کہ شروع میں ایک ایسا خیال آیا تھا کہ وبا سب کو یکساں طور پر متاثر کرے گا ، لیکن معاشرے میں اس کی غیر معمولی چیزیں لاک ڈاؤن کے بارے میں منظر عام پر آئیں۔