کورونا سے غربت اور بیماریوں کے خلاف لڑائی متاثر ہوئی- ایس جے شنکر

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-06-2021
ایس جے شنکر
ایس جے شنکر

 

 

 میٹرا:وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اٹلی کے شہر میٹرا میں کل جی 20 کے امور خارجہ اور ترقی کے محکمے کے وزیروں کی میٹنگ میں موجودہ چیلنجوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کووڈ سے غربت، بھکمری اور بیماریوں کے خلاف لڑائی متاثر ہوئی ہے۔ اِس کی وجہ سے عالمی ترقی کا ایجنڈا پیچھے ہوگیا ہے اور کئی معاشروں میں لوگوں کےلئے پریشانیاں پیدا ہوگئی ہیں۔

 ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت 80 کروڑ شہریوں کو غذائی اجناس فراہم کرکے اِس محاذ پر پیش پیش ہے۔ وزیر خارجہ نے خوراک کی یقینی فراہمی کو اُجاگر کرنے کےلئے اٹلی کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ میٹرا اعلانےے سے چھوٹے اور درمیانہ درجے کے کسانوں کی بہبود کے تئیں بھارت کی تشویش کی عکاسی ہوتی ہے۔

 ڈاکٹر جے شنکر نے اِس میٹنگ کے موقع پر 12 ملکوں کے وزراءخارجہ کے ساتھ گفتگو بھی کی۔ امریکی وزیر خارجہ انتونی بلیلکن کے ساتھ ملاقات کے دوران انھوں نے بھارت-بحر الکاہل اور افغان صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے فرانس کے اپنے ہم منصب کے ساتھ بھی مفید بات چیت کی۔

ڈاکٹر جے شنکر نے افریقہ کے بارے میں جی 20 اجلاس میں اظہارِ خیال بھی کیا