مہوا موئترا کا متنازع بیان، کیس درج

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 29-08-2025
مہوا موئترا کا متنازع بیان، کیس درج
مہوا موئترا کا متنازع بیان، کیس درج

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر ناشائستہ تبصرے کے معاملے میں ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ مہوا موئترا کے خلاف کرشنا نگر کوتوالی تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ مہوا موئترا نے منگل (26 اگست 2025) کو مغربی بنگال میں غیر قانونی دراندازی کے معاملے پر ایسا بیان دیا جس کے بعد وہ ایک بار پھر تنازعات میں گھر گئی ہیں۔
ہندوستانی سرحدوں کی حفاظت کرنے والا کوئی نہیں
ٹی ایم سی کی ممبر پارلیمنٹ مہوا موئترا نے کہا کہ وہ (امت شاہ) صرف دراندازوں کی بات کر رہے ہیں۔ ہندوستانی سرحدوں کی حفاظت وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے۔ وزیر اعظم نے 15 اگست کو لال قلعے سے کہا تھا کہ دراندازی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ڈیموگرافی تبدیل ہو رہی ہے۔ اس وقت آگے کی لائن میں بیٹھے وزیر داخلہ تالیاں بجا رہے تھے اور ہنس رہے تھے۔ ہندوستانی سرحدوں کی حفاظت کرنے والا کوئی نہیں ہے۔
سر کاٹ کر میز پر رکھ دینا چاہیے
ترنمول  ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ اگر روزانہ دوسرے ملک کے لوگ لاکھوں کی تعداد میں دراندازی کر رہے ہیں اور ہماری ماں بہنوں پر نظریں ڈال رہے ہیں، زمینیں چھین رہے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو امیت شاہ کا سر کاٹ کر میز پر رکھ دینا چاہیے۔ اگر وزیر اعظم نریندر مودی خود کہہ رہے ہیں کہ باہر سے آکر لوگ ہماری ماں بہنوں پر نظر ڈال رہے ہیں اور ہماری زمینیں چھین رہے ہیں تو پھر یہ غلطی کس کی ہے؟ یہ ہماری اور آپ کی غلطی ہے؟ یہاں تو بی ایس ایف ہے۔ ہم بھی ان سے ڈرے ہوئے ہیں۔
گزشتہ کچھ دنوں سے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں تلخیاں بڑھ گئی ہیں۔ اس پر مہوا موئترا نے کہا کہ ایک وقت میں بنگلہ دیش ہمارا دوست ملک رہا ہے، لیکن آپ کی وجہ سے گزشتہ کئی برسوں میں یہ صورتحال بدل چکی ہے۔ ترنمول لیڈر مہوا موئترا کے خلاف ندیا ضلع میں بی جے پی لیڈر سندیپ مجمدار نے شکایت درج کرائی ہے۔