بھارت میں کورونا کےمعاملوں میں لگاتار گراوٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-01-2021
کورونا معاملوں میں گراوٹ
کورونا معاملوں میں گراوٹ

 

نئی دہلی:بھارت میں کورونا قابو میں آتا دکھ رہا ہے. پہلے کے مقابلے اب کم کیس سامنے آرہے ہیں. ملک میں کوروناوائرس کی سست رفتار کے درمیان اس موذی وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں لگاتار اضافے سے شفایابی کی شرح تقریبا 97 فیصد تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ ایکٹیو کیسز میں گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں جان لیوا کورونا وائرس کے 13،052 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے اس کے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسی مدت کے دوران ملک بھر میں 13،965 مریض صحتمند ہوئے ، جس سے کورونا سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 23 ہزار 125 ہوگئی اوراس کی شرح 96.99 ہوچکی ہے۔ وہیں ایکٹیو کیسز 1040 سے گھٹ کر یہ تعداد 1.68 لاکھ رہ گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ملک میں 127 مریض فوت ہوگئے جس سےہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 274 ہوگئی۔
ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 1.57 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.44 فیصد ہے۔
 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے فعال کیسز میں کمی کی اطلاعات ہیں ، جس میں کیرالہ اور اتر پردیش میں سب سے کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کیرالہ میں 768 جبکہ اترپردیش میں 236 کیسزکم ہونے کی رپورٹ ملی ہے۔
اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 13،052 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے مجموعی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 13،965 مریض صحت مند ہوئےاوریہ تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 23 ہزار 125 ہوگئی ہے ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 1040 سے گھٹ کر 1.68 لاکھ رہ گئے ہیں ۔ اسی عرصے کے دوران 127 مریض فوت ہوئے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 274 ہوگئی۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:
ریاست ...............ایکٹیو کیسز ......شفایاب............ ہلاکتیں
انڈمان نکوبار - 4 ------ 4928 ------ 62
آندھرا پردیش ------- 1289 ---- 879278 ---- 7153
اروناچل پردیش --- 14 ------ 16758 ------- 56
آسام ----------- 1914 ---- 214124 ----- 1082
بہار ------------ 976 ---- 257021 ----- 1499
چنڈی گڑھ ---------- 151 ----- 20414 ----- 334
چھتیس گڑھ --------- 4260 --- 297144 ---- 3698
دادر۔ نگر حویلی دمن دیو -------- 6 ------ 3390 ---------- 2
دہلی ---------- 1436 ---- 622671 -------- 10849
گوا ------------ 759 ----- 51831 --------- 766
گجرات ---------- 3469 ---- 253368 -------- 4387
ہریانہ -------- 1134 ------ 263654 -------- 3017
ہماچل پردیش ---- 383 ------ 56135 ---------- 976
جموں وکشمیر ----- 761 ------- 121752 -------- 1936
جھارکھنڈ ---------- 576 ------ 117004 --------- 1071
کرناٹک --------- 5995 ----- 920657 --------- 12213
کیرالہ ----------- 71714 ----- 848476 -------- 3722
لداخ ----------- 70 -------- 9519 ----------- 130
لکش دیپ ---------- 49 -------- 30 ------------ 0
مدھیہ پردیش ------- 2760 ------ 248319 -------- 3807
مہاراشٹر --------- 45437 ---- 1927335 -------- 51042
منی پور ---------- 136 -------- 28545 ---------- 371
میگھالیہ --------- 74 -------- 13541 ---------- 146
میزورم ---------- 40 ------- 4323 ------------ 9
ناگالینڈ ---------- 52 -------- 11950 ----------- 88
اوڈیشہ ---------- 1090 ------ 331962 --------- 1906
پڈوچیری ----------- 306 -------- 38094 ---------- 647
پنجاب ------------ 2184 ------ 165291 --------- 5609
راجستھان -------- 2260 ------- 312370 --------- 2766
سکم -------- 94 ---------- 5861 ------------- 133
تمل ناڈو ------- 4575 ------- 820907 ----------- 12350
تلنگانہ --------- 2240 ------ 290630 ---------- 1599
تری پورہ ----------- 21 --------- 32939 ----------- 391
اتراکھنڈ -------- 1202 -------- 93223 ---------- 1643
اترپردیش ------- 5682 ------- 585747 --------- 8650
مغربی بنگال ----- 5671 -------- 553934 -------- 10164
مجموعی ----------- 168784 ------ 10423125 ------- 154274
(ایجنسی ان پٹ کے ساتھ)