چیلنجوں میں گھرا ہواہے آئین: سدرشن ریڈی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 23-08-2025
چیلنجوں میں گھرا ہواہے آئین: سدرشن ریڈی
چیلنجوں میں گھرا ہواہے آئین: سدرشن ریڈی

 



نئی دہلی: نائب صدر کے عہدے کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار اور سپریم کورٹ کے سابق جج بی. سدرشن ریڈی نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ ملک میں اس وقت جمہوریت کا فقدان ہے اور آئین سنگین چیلنجوں سے دوچار ہے۔

ریڈی نے ایک تفصیلی انٹرویو میں پی ٹی آئی-بھاشا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اس اہم آئینی منصب کے لیے منتخب ہوتے ہیں، تو وہ آئین کے تحفظ اور دفاع کے لیے پرعزم رہیں گے۔ انہوں نے اپنی امیدواری، آئین کی تمہید (Preable) میں موجود "سوشلسٹ" اور "سیکولر" جیسے الفاظ پر جاری بحث، اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے ان پر نکسلیوں کی حمایت کرنے کے الزام جیسے موضوعات پر کھل کر بات کی

ریڈی نے کہا کہ جمہوریت میں بعض اوقات پارلیمنٹ میں تعطل آنا فطری ہے، لیکن اس کو جمہوری عمل کا مستقل حصہ نہیں بننے دینا چاہیے۔ ان کے مطابق، ماضی میں جب معیشت خسارے میں ہوتی تھی تو "معاشی خسارے" کی بات کی جاتی تھی، لیکن آج صورتحال یہ ہے کہ ہمیں "جمہوری خسارے" (Deficit in Democracy) کا سامنا ہے۔

انہوں نے اس امر کا خیر مقدم کیا کہ آیا موجودہ وقت میں آئین پر حملہ ہو رہا ہے یا نہیں، اس پر کھل کر بات ہونی چاہیے۔ ریڈی نے زور دے کر کہا کہ جمہوریت صرف افراد کے درمیان ٹکراؤ کا نام نہیں بلکہ یہ خیالات کے درمیان مباحثے اور اختلاف کا نظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعلقات میں بہتری ضروری ہے۔

گواہا ٹی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس سدرشن ریڈی نے کہا، میری جدوجہد ہمیشہ آئین کو محفوظ رکھنے کی رہی ہے، اور اگر موقع ملا تو یہ جدوجہد آئین کے دفاع میں مکمل طور پر جھونک دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا، میں اس انتخابی عمل کو بھی آئین کے تحفظ کی جدوجہد کا تسلسل سمجھتا ہوں۔ اب تک، میں ایک جج کی حیثیت سے آئین کی حفاظت کر رہا تھا، یہی وہ حلف ہے جو ایک جج لیتا ہے۔ اس لیے میرے لیے یہ سفر نیا نہیں ہے بلکہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔