کرولی تشدد: نتریش شرما بنا ’’خاکی کا وشواس‘۔

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 05-04-2022
کرولی تشدد: نتریش شرما بنا  ’’خاکی کا وشواس‘۔
کرولی تشدد: نتریش شرما بنا ’’خاکی کا وشواس‘۔

 


آواز دی وائس،جے پور

ریاست راجستھان کے ضلع کرولی میں ہفتہ کو پھیلے تشدد کے درمیان ایک ایسی تصویر سامنے آئی جس نے ہر کسی کے دل کو چھو لیا۔ یہ تصویر کانسٹیبل نیتریش شرما کی ہے، جنہوں نے آگ کے شعلوں میں گھرے علاقے میں بڑی ہمت کے ساتھ ایک معصوم کو سینے سے لگا کر اس کی جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔  

خیال رہے کہ31 سالہ نیتریش شرما وہ کرولی کوتوالی پولیس اسٹیشن میں تعینات ہیں۔ نیتریش شرما کی راجستھان کے  وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی تعریف کی ہے۔ انہوں نے نہ صرف ان سے فون پر بات کی بلکہ انہیں کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل بھی بنا دیا ہے۔

وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کانسٹیبل شرما کے ساتھ فون پر بات چیت میں کہا کہ آپ نے جس طرح اپنی جان خطرے میں ڈال کر یہ کارنامہ انجام دیا ہے وہ قابلِ ستائش ہے۔ آپ نے جس ہمت کا مظاہرہ کیا اس کے لیے آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ 

نیتریش شرما نے صرف ایک معصوم کی ہی جان نہیں بچائی۔ بلکہ انہوں مزید چار لولوں کی جان بچائی ہے۔

تاہم معصوم بچے کو بچانے والی ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ہر کوئی اس بہادر جوان کی زبردست تعریف کر رہا ہے۔ اس وقت جب پورا علاقہ جل رہا تھا، نیتریش نے انہی شعلوں کے درمیان اپنی جواں مردی کا ثبوت دیا ہے۔ 

 نیتریش شرما نےبتایا کہ پولیس آتشزدگی کے دوران پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر لے جانے کی مسلسل کوشش کر رہی تھی۔ اسی دوران ایک مکان سے کچھ خواتین کے چیخنے چلانے کی آوازیں سنائی دی،جس میں آگ لگی ہوئی تھی۔ جب میں اس کی طرف بھاگا تو میں نے ایک عورت کو دیکھا جس کی گود میں ایک معصوم بچہ تھا،انہوں نے اس بچے کواپنے سینے سے لگا رکھا تھا اورکسی محفوظ مقام پرلےجانا چاہتی تھی۔

 

نیترش شرما نے مزید بتایا کہ میں گھر پہنچا اور خود بچے کو خاتون کی گود سے لے کر اپنے اسے سینے سے لگایا اور گھر سے نکلے۔اس دوران میں نے وہاں موجود خواتین کو بھی فالو بیک کرنے کو کہا اور پھر انہیں محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں نے خواتین سے کہا کہ آپ گھبرائیں نہیں۔

نیتریش نے اپنی جان پر کھیل کر ایک معصوم بچے کی جان بچائی جس کے بعد ان کی مسلسل تعریف کی گئی۔

ہفتے کو راجستھان کے کرولی شہر میں تشدد کے بعد ضلع انتظامیہ نے کرفیو کو 7 اپریل تک بڑھا دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک آزاد کونسلر مطلوب احمد کے خلاف کرولی میں مبینہ طور پر تشدد بھڑکانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔احمد کی شناخت تشدد کے اہم سازشی کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ ابھی تک مفرور ہے۔ان پرمتعدد الزامات کے مقدمات درج ہیں۔