قومی سطح پر متحدہ فتویٰ پلیٹ فارم کی ضرورت پر غوروخوض

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-02-2025
 قومی سطح پر متحدہ فتویٰ پلیٹ فارم کی ضرورت پر غوروخوض
قومی سطح پر متحدہ فتویٰ پلیٹ فارم کی ضرورت پر غوروخوض

 



کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)

جنوبی ہند کے مرکزالثقافۃ السنیہ میں جاری سہ روزہ آل انڈیا فتویٰ کانفرنس کے بینر تلے تنظیم رابطۃ المدارس والجامعات،قومی سطح پر ملی قیادت وتعلیمی چیلنجز،آل انڈیا فتویٰ سیمنار کا آج یہاں اختتام پذیر ہوا۔کانفرنس کے اختتامی سیشن میں علما ومفتیان کرام،مشائخ عظام نے اتحاد واتفاق کیساتھ قومی سطح پر فتویٰ پلیٹ فارم کی ضرورت پر غوروخوض کیا۔
اس موقع پر گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے اپنے کلیدی خطاب میں کہاکہ امت مسلمہ کی فلاح وبہبودی کے لئے ہمیں ایک ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج ضرورت ہے تنظیم رابطۃ المدارس والجامعات کے ساتھ علما آپسی باہمی مشورہ کے ساتھ مل کر دعوت وتبلیغ کا فریضہ انجام دیں۔ انہوں نے کہاکہ عدالتوں اور سرکاری دفتروں میں علما ومفتیان کرام شرعی ایشوزمتحدہ موقف پیش کریں،شیخ نے حنفی وشافعی کے اتحاد کی تلقین کی۔
کانفرنس سے خانودۂ بریلی شریف ے علامہ توصیف رضا نے کہا کہ ایک پلیٹ فارمکی ضرورت ہے جہاں سے ہم اسلام مخالف طاقتوں کا سد باب کر سکیں، انہون نے کہاکہ شیخ ابوبکر احمد کی قیادت ہمارے لئے نمونہ ہے جنہوں نے جنوب سے شمال ہند تک قوم وملت کی رہنمائی کا صحیح فریضہ انجام دیا ہے۔ کانفرنس سے ڈاکٹر ازہری نے کہاکہ ہندوستان کے مدارس کے اندر ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے جس سے یکساں دینی وعصری علوم وفنون فروغ ہو،ڈاکٹر ازہری نے تنظیم وتحریک کی اہمیت پر جامع خطاب کیا۔اہم شرکا میں مفتی محمد ایوب نعیمی،مفتی اشتیاق القادری دہلی،علامہ عبدالقادر علوی،سید مہدی میاں چشتی،سید تنویر ہاشم،مفتی عبد الرحیم شوجا شریف ہیں۔آخر میں شمال ہند میں دعوت وتبلیغ کے خصوصی کورسز کے فارغین علما کو ربانی دستار واجازت سے نوازہ گیا۔شکریہ کلمات مولانا عبید اللہ ثقافی (ڈائیرکٹر جامعہ مرکز) نے پیش کیا۔آخر میں صلوۃ وسلام اور ملکی امن وسلامتی کی دعا پر کانفرنس ختتام پذیر ہوئی۔