کانگریس لیڈر آنند شرما کا اے آئی سی سی فارن ڈپارٹمنٹ کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 10-08-2025
کانگریس لیڈر آنند شرما کا اے آئی سی سی فارن ڈپارٹمنٹ کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ
کانگریس لیڈر آنند شرما کا اے آئی سی سی فارن ڈپارٹمنٹ کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ

 



 نیو دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر آنند شرما نے پارٹی کے خارجہ امور کے شعبہ کے سربراہ کے عہدے سے اچانک استعفیٰ دے دیا ہے۔ تاہم وہ ورکنگ کمیٹی کے رکن رہیں گے۔ اتوار، 10 اگست کی سہ پہر آنند شرما نے پارٹی صدر ملکارجن کھرگے اور سابق صدر سونیا گاندھی کو اپنا استعفیٰ بھیجا۔

آنند شرما طویل عرصے سے کانگریس کے محکمہ خارجہ کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔ انہیں پارٹی کا سینئر لیڈر مانا جاتا ہے۔ تاہم اب وہ بڑھتی عمر سے متعلق مسائل سے پریشان ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ وہ نئی نسل کے لیے اپنی جگہ خالی کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن استعفے کے وقت کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

آنند شرما بھی بیرون ملک گئے وفد کا حصہ تھے۔

آنند شرما اس وفد میں شامل تھے جو آپریشن سندھور کے حوالے سے بیرون ملک گیا تھا۔ حکومت نے کانگریس کے تجویز کردہ ناموں میں سے صرف آنند شرما کا نام وفد میں شامل کیا۔ اس وفد میں کانگریس کی جانب سے ششی تھرور بھی بیرون ملک گئے تھے