دہلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے لیے کانگریس نے کروڑوں روپے خرچ کیے۔ بھردواج

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 01-09-2025
 دہلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے لیے کانگریس نے کروڑوں روپے خرچ کیے۔ بھردواج
دہلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے لیے کانگریس نے کروڑوں روپے خرچ کیے۔ بھردواج

 



نئی دہلی، 1 ستمبر (پی ٹی آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے پیر کو الزام لگایا کہ دہلی اسمبلی انتخابات 2025 میں کانگریس نے بی جے پی سے ملی بھگت کرتے ہوئے کروڑوں روپے خرچ کیے اور زمینی سطح پر کوئی مہم نہ چلا کر صرف اے اے پی کو شکست دینے کا کام کیا۔اے اے پی دہلی یونٹ کے صدر سوربھ بھردواج نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی کانگریس قیادت کے انکشاف نے ان کے شکوک کو درست ثابت کر دیا۔ ’’کانگریس جیتنے کے لیے نہیں، بلکہ بی جے پی کو کامیاب بنانے کے لیے الیکشن لڑی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس نے ہر بڑے اے اے پی رہنما کو نشانہ بنایا اور تقریباً 46 کروڑ روپے خرچ کیے، جن میں سے 44 کروڑ نقد تھے، لیکن اس کے باوجود ایک بھی نشست نہ جیت سکی۔

بھردواج نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ کانگریس ہائی کمان، بشمول راہل گاندھی اور ملیکارجن کھڑگے، نے اپنی انتخابی کمیٹی کی میٹنگوں میں منظور کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اے اے پی نے صرف 14 کروڑ، بی جے پی نے 57 کروڑ اور کانگریس نے 46 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے۔ ’’جب اے اے پی کو ایک کروڑ روپے چیک کے ذریعے ملے تو وزیر اعظم نے بڑا مسئلہ بنایا، لیکن کانگریس نے 44 کروڑ نقد لیے تو سب خاموش رہے۔

اے اے پی کے رہنماؤں منیش سسودیا اور آتشی نے بھی الزام لگایا کہ کانگریس اور بی جے پی نے ’’پردے کے پیچھے دوستی‘‘ رکھی اور عوام کے سامنے محاذ آرائی کا ڈرامہ کیا۔

واضح رہے کہ 8 فروری کے انتخابات میں بی جے پی نے 26 برس بعد دہلی میں اقتدار حاصل کرتے ہوئے 70 میں سے 48 نشستیں جیتیں، جبکہ اے اے پی کو 22 اور کانگریس صفر پر رہی۔