کانگریس کا اجمیر میں 10 روزہ تربیتی کیمپ شروع

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 23-05-2026
کانگریس کا اجمیر میں 10 روزہ تربیتی کیمپ شروع
کانگریس کا اجمیر میں 10 روزہ تربیتی کیمپ شروع

 



اجمیر، راجستھان: کانگریس پارٹی نے راجستھان کے شہر اجمیر میں ایک 10 روزہ “چنتن اور تربیتی کیمپ” کا آغاز کیا ہے، جو آج سے شروع ہو کر یکم جون تک جاری رہے گا۔ اس کیمپ میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی اور راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کے تقریباً 100 ضلعی صدور شریک ہوں گے، جہاں انہیں تنظیمی تربیت دی جائے گی۔

پارٹی کے کئی سینئر رہنما بھی اس دوران مختلف نشستوں میں شرکت کریں گے اور ضلعی صدور سے براہِ راست گفتگو کریں گے۔ اس فکری و تربیتی کیمپ میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، بوتھ سطح پر کارکنان کو فعال کرنے اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے جیسے موضوعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوگا۔ اس کے علاوہ آئندہ انتخابات کے لیے نئی سیاسی حکمتِ عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔

کانگریس رہنماؤں کا ماننا ہے کہ اس قسم کے تربیتی پروگرام کارکنان میں نیا جوش پیدا کرتے ہیں اور عوامی مسائل پر حکومت کو گھیرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ کیمپ کے دوران سابق وزیراعلیٰ اشوک گہلوت، سچن پائلٹ، سی پی جوشی، بھنور جتیندر سنگھ سمیت کئی سینئر رہنما مختلف اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔

پہلے دن راجستھان کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا، پارٹی انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا اور اپوزیشن لیڈر ٹیکارام جولی شریک ہوئے اور تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ رپورٹس کے مطابق کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہول گاندھی بھی اس تربیتی کیمپ میں شرکت کر سکتے ہیں تاکہ کارکنان کا حوصلہ بڑھایا جا سکے۔