ہزاروں مقامات پرپرارلی جلانے کی شکایات ،دہلی این سی آر میں ہوا کا معیارخراب

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 07-11-2021
ہزاروں مقامات پرپرارلی جلانے کی شکایات ،دہلی این سی آر میں ہوا کا معیارخراب
ہزاروں مقامات پرپرارلی جلانے کی شکایات ،دہلی این سی آر میں ہوا کا معیارخراب

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں ہوا کے معیار میں تیسرے دن بھی گراوٹ آئی ہے اور ایئر کوالٹی انڈیکس 433 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مرکز کے زیر انتظام ایئر کوالٹی سسٹم اور ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ ڈیٹا (ایس اے ایف اے آر’سفر‘) نے یہ اطلاع دی ’سفر‘نے کہا کہ پیر تک ہوا کے معیار میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہفتہ کو پنجاب میں 3,942، ہریانہ میں 219 اور اتر پردیش میں 208 مقامات پر پرالی جلانے کے بعد ہوا کا معیار خراب ہو گیا ہے۔

قومی راجدھانی میں اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 14.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوار کو آسمان کچھ دیر تک ابر آلود رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )