پنجاب کے سی ایم نشے میں حالت میں گردوارہ پہنچے:پولس میں شکایت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
پنجاب کے سی ایم نشے میں حالت میں گردوارہ پہنچے:پولس میں شکایت
پنجاب کے سی ایم نشے میں حالت میں گردوارہ پہنچے:پولس میں شکایت

 

 

آواز دی وائس : بی جے پی لیڈر تیجندر پال سنگھ بگا نے پنجاب کے ڈی جی پی سے پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کے خلاف شکایت کی ہے۔ یہ شکایت مان کے شراب پی کر تخت دمدمہ صاحب گوردوارہ جانے کے خلاف کی گئی ہے۔ مان پر الزام ہے کہ وہ شراب پی کر گرودوارے گئے تھے۔

بگا نے پنجاب کے ڈی جی پی سے ان کی شکایت پر کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔ ٹویٹ کر کے اس کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے، بی جے پی لیڈر نے کہا- "پنجاب کے سی ایم بھگونت مان کے خلاف گوردوارہ دمدمہ صاحب میں نشے کی حالت میں داخل ہونے پر پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ میں پنجاب پولیس کے ڈی جی پی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ میری شکایت پر کارروائی کریں۔

اس سے قبل جمعہ کو شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی نے الزام لگایا تھا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما بھگونت سنگھ مان بیساکھی کے موقع پر نشے کی حالت میں تخت دمدما صاحب میں داخل ہوئے تھے۔

 کمیٹی نے اس پر وزیراعلیٰ پنجاب سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ ایس جی پی سی کے جنرل سکریٹری کرنیل سنگھ پنجولی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے گرو گھر جاتے ہوئے بنیادی اصولوں پر عمل نہیں کیا۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ اگر مان شراب پینا نہیں روک سکتا تو انہیں گرو کے گھر کے اندر آنے سے گریز کرنا چاہئے۔

 اس ماہ کے شروع میں پنجاب پولیس نے تیجندر پال سنگھ بگا کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے، دشمنی کو فروغ دینے اور مجرمانہ دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔ عام آدمی پارٹی لیڈر سنی اہلووالیا کی شکایت پر بگا کے خلاف 3 اپریل کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔