اٹل بہاری واجپائی کے 100ویں یوم پیدائش کے لیے کمیٹی تشکیل

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-08-2025
اٹل بہاری واجپائی کے 100ویں یوم پیدائش کے لیے کمیٹی تشکیل
اٹل بہاری واجپائی کے 100ویں یوم پیدائش کے لیے کمیٹی تشکیل

 



نئی دہلی / آواز دی وائس
ہندوستان کے سابق وزیرِاعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قدآور رہنما مرحوم اٹل بہاری واجپائی کی 100ویں جینتی کو دھوم دھام سے منانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ ہندوستانی حکومت نے اٹل جی کی 100ویں جینتی کے موقع پر 100 سے زیادہ سیاستدانوں اور شخصیات پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی کا صدر ہندوستان کے وزیرِاعظم نریندر مودی کو بنایا گیا ہے۔
ہندوستانی حکومت کی وزارتِ ثقافت کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے كہ مرحوم اٹل بہاری واجپائی کی 100ویں جینتی کے موقع پر، مجاز اتھارٹی نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کی منظوری دی ہے۔
اس قومی سطح کی کمیٹی کا مینڈیٹ درج ذیل ہوگا
 مرحوم اٹل بہاری واجپائی کی 100ویں جینتی کے موقع پر یادگاری تقریبات کے لیے ابتدائی سرگرمیوں سمیت پالیسیاں/منصوبے اور پروگراموں کو منظور کرنا، ان کی نگرانی اور رہنمائی کرنا۔
 تقاریب کے تفصیلی پروگرام کے لیے عمومی تاریخوں کا تعین کرنا۔ کمیٹی کی سفارشات پر حکومت عمل درآمد کے لیے غور کرے گی جو موجودہ قوانین، ہدایات اور طریقہ کار کے تحت ہوگا۔
کمیٹی میں کن لوگوں کو جگہ ملی؟
وزارتِ ثقافت کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق کمیٹی میں ہندوستان کی سابق صدر پرتیبھا دیوی سنگھ پاٹل، سابق صدر رام ناتھ کووند، سابق وزیرِاعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، سابق نائب وزیرِاعظم لال کرشن اڈوانی، وزیرِدفاع راج ناتھ سنگھ، وزیرِداخلہ امیت شاہ، وزیرِزراعت شیو راج سنگھ، نتیش کمار، ممتا بینرجی سمیت کئی دیگر ریاستوں کے وزرائےاعلیٰ اور انڈیا ٹی وی کے ایڈیٹر اِن چیف رجت شرما جیسی متعدد شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔