تین روزہ دعوتی تبلیغی وتربیتی کیمپ کا آغاز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-02-2021
مولانا دلشاد ندوی کا دعوتی موضوع پرخطاب
مولانا دلشاد ندوی کا دعوتی موضوع پرخطاب

 

 

تبلیغی ،دعوتی و تربیتی مرکزدارارقم کے بانی و سرپرست سیدمحمد اسلم کاظمی الحسےنی کی زیر نگرانی تین روزہ دعوتی تبلیغی وتربیتی کیمپ کا آغاز محلہ دیوان میں واقع طیب مسجد مےں کیا گیا ۔جس مےں حصہ لےنے والے افراد کوقرآن و حدےث کی روشنی مےں غیر مسلموں کے درمیان طرےقہ دعوت سکھایا گیا ۔

تربیتی کےمپ مےں مولانا دلشاد ندوی نے دعوتی موضوع پر اپنے خطاب میں کہا کہ امت پر فرض ہونے والا اولین فریضہ کار دعوت ہے اور ہماری سرداری کارِ دعوت کے ساتھ مشروط ہے لیکن آج ہم لوگوں نے اس فریضہ کو چھوڑدیا ہے جس کی وجہ سے امت مسلمہ بے شمار مسائل سے دوچار ہے اگر ہم ان مسائل سے نبرد آزما ہوناچاہتے ہیں تو دعوت کے کام کو کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہ داعی کی حیثیت طبیب کی ہے اور مدعو کی حیثیت مریض کی ہے اگر طبیب اپنے مریض کو حریف سمجھنے لگے ، دشمن سمجھنے لگے تو وہ اس کا علاج نہیں کرسکتا ۔

آج ہم نے اپنے مدعو کو حریف سمجھ لیا ہے اس لئے ان کا علاج کرنا ترک کردیا جب کہ طبیب کبھی بھی اپنے مریض سے مایوس نہیں ہوتا ، طبقات ابن سعد میں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک خطبہ موجود ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صلح حدیبیہ کے بعد دیا تھا کہ اے لوگو میں پوری انسانیت کے لئے رسول بناکر بھیجا گیا ہوں تاکہ میں اللہ کے پیغام کو پوری انسانیت تک پہنچادوں، خبردار تمہاری زندگی اس دین کو لوگوں تک پہنچانے کے لئے وقف ہونی چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام امن وسلامتی کا دین ہے اس کا مقصد دنیا میں عدل وانصاف کے ابدی اصولوں پر مبنی ایسا نظام قائم کرنا ہے جس میں حق دار کو اس کا پورا حق ملے اور کوئی کسی پر ظلم نہ کرسکے تاکہ اولاد آدم اس دنیا میں حیات مستعار کے لمحات امن وسکون سے بسر کرسکے ۔ اسلام میں ایک دوسرے کے ساتھ تفرقہ فتنہ فساد، منافرت اور عداوت کی قطعاً گنجائش نہیں ہے ، اسلام الفتوں اور محبتوں کو فروغ دینے والا دین ہے ، مسلمانوں کی صفت میں سے ایک صفت یہ ہے کہ ایک دوسرے کی غلطیوں کو نظر انداز کرنا اور خوبیوں کو تسلیم کرنا بقائے باہمی کا اصول ہے۔سید محمد اسلم کاظمی الحسےنی نے بتایا کہ تین روزہ تربیتی کےمپ مےں صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک درس ہوگا ،بعد نماز ظہر تا مغرب فےلڈ ورک ہوگا جس مےں غیر مسلم بھائیوں کو اسلام پےش کیا جائےگا اور بعد نماز مغرب فےلڈ ورک کی کارروائی سنائی جائے گی تاکہ دعوتی و عملی اصال کو سمجھ کر دوسروں تک آسانی کے ساتھ پےغام پہنچا سکےہیں،انہوں نے بتایا کہ تیسرے اور آخری روز مفکر انسانیت داعی اسلام مولانا محمد کلےم صدیقی تربیتی کےمپ مےں موجود رہےں گے اور انہےں کی دعاءپر کےمپ اختتام پزیر ہوگا ۔

اس موقع پر اکرم کاظمی،مولوی شاہد معین، جنید کاظمی، سفیان کاظمی، نظام الدین، مولوی سعید معین اور ڈاکٹر عبدالرو ¿ف وغیرہ موجودتھے، آخر میں پروگرام کے کنوینر سیدمحمد اسلم کاظمی الحسےنی نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔