نئی دہلی: سپریم کورٹ کے کالجیم نے جمعرات کو آٹھ عدالتی افسران کو دہلی ہائی کورٹ کا جج مقرر کرنے کے لیے ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) سوریہ کانت کی صدارت میں منعقدہ کالجیم کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
دہلی ہائی کورٹ کے جج کے طور پر ترقی کے لیے جن آٹھ عدالتی افسران کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے، ان میں گروِندر پال سنگھ، نِویدیتا انیل شرما، نشا سہائے سکسینہ، سنجے شرما، بھارت پراشر، ادیتی چودھری، دنیش بھٹ اور ارون بھاردواج شامل ہیں۔
کالجیم نے عدالتی افسر یش پال بورنی کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کا جج مقرر کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔ ایک اور فیصلے میں کالجیم نے عدالتی افسران منوج پرساد، اکھل کمار اور رام شرما کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ کا جج مقرر کرنے اور عدالتی افسران اوشارانی، کے۔ ایس۔ بھارت کمار اور نیرالے ویر بھدریا بھوانی کو کرناٹک ہائی کورٹ کا جج مقرر کرنے کی تجاویز کو بھی منظوری دے دی۔