اجتماعی افطار ،قومی یکجہتی اور مذہبی رواداری کی عظیم مثال ہے :ڈاکٹر ازہری

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 03-03-2026
اجتماعی افطار ،قومی یکجہتی اور مذہبی رواداری کی عظیم مثال ہے :ڈاکٹر ازہری
اجتماعی افطار ،قومی یکجہتی اور مذہبی رواداری کی عظیم مثال ہے :ڈاکٹر ازہری

 



  کالی کٹ (عبدالکریم امجدی )
کیرلم کے کالی کٹ میں جامعہ مرکز الثقافۃ کے زیر اہتمام نالج سٹی میں بھارت کی سب سے بڑی عالیشان انڈین گرانڈ مسجد جامع الفتوح میں اصحاب بدر کی یادگار میں ایک روزہ عظیم الشان بدر الکبریٰ اجلاس کے موقع پر عالمی امن ،دعائیہ اجتماع کا انعقاد ۶؍مارچ کو ہورہا ہے ۔
مذکورہ اطلاع آج یہاں ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے دیا ۔انہوں نے بتایاکہ حق وباطل کا عظیم معرکہ جنگ بدر کے موقع پر اصحاب بدر کی یاد میں منعقد ہونے والا اجتماع ہندوستان کی سب سے بڑی افطار تقریب ہے ۔ جس کی مسلسل کئی دنوں سے تیاریاں زور شور سےجاری ہے ۔جس میں ملک کی مقتدر شخصیات اور بیرو ن ملک کے شیوخ ،سفارتی مندوبین ،علما وعمائدین،اہل قلم ،دانشوران سمیت ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید شریک ہورے ہیں ۔
ڈاکٹر ازہری نے بتایا کہ اجتماعی افطامیں مختلف مذاہب کےلوگوںکی شرکت ہوگی ۔جوکہ ،قومی یکجہتی اور مذہبی رواداری کی عظیم مثال ہے ۔پروگرام میں مختلف سیشن ہونگے جس میں حلقہ ذکر ،بردہ ،بدر مولود ،اجتماعی تلاوت قرآن ،جلسہ اعتکاف ،مجلس درود ،صلوۃ التسبیح ،گرانڈ افطار اور آخر میں عالمی امن،دعائیہ اجتماع منعقد ہوگا ۔
جس میں کلیدی خطاب گرانڈ مفتی آف انڈشیخ ابوبکر احمد کا ہوگا ۔جس کی قیادت مرکز نالج سٹی کے منیجنگ ڈائیریکٹر اور جامع الفتوح مسجد کے چیف امام وخطیب ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری کرینگے ۔واضح رہے کہ انڈین گرانڈ مسجد میںرمضان المقدس کے موقع پر دینی وعلمی اور سماجی وفلاحی عناوین پر مشتمل کئی اہم پروگرامس منعقد ہوتے ہیں ۔اہم شرکا ء میں ڈاکٹر حسین ثقافی ،سی محمد فیضی ،مولانا عبدالرحمن پیروڈ ،سید ابراہیم خلیل البخاری ،سید علی بافقیہ ودیگر معززین کے اسماء قابل ذکر ہیں ۔سر سبز وشاداب اور پُر سکون علمی ماحول میں سحری تک مسلسل پروگرام جاری رہے گا ۔استقبالیہ کمیٹی کے مطابق زائرین ،روزہ دار کے لئے ہر طرح کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ڈاکٹر ازہری نے بدرالکبریٰ عالمی روحانی اجتماع میں تمام عاشقان رسول سے شرکت پُر خلوص گذارش کی ہے ۔